🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

292. باب المسح على الخفين وغيرهما - ذكر البيان بأن مسح المصطفى صلى الله عليه وسلم على النعلين كان ذلك في وضوء النفل دون الوضوء الذي يجب من حدث معلوم
موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جوتوں پر مسح نفلی وضو میں تھا، نہ کہ اس وضو میں جو معلوم حدث سے واجب ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1340
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ عَلِيٍّ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ الظُّهْرَ، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى مَجْلِسٍ كَانَ يَجْلِسُهُ فِي الرَّحَبَةِ، فَقَعَدَ وَقَعَدْنَا حَوْلَهُ، حَتَّى حَضَرَتِ الْعَصْرُ، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، فَأَخَذَ مِنْهُ كَفًّا، فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَمَسَحَ بِرِجْلَيْهِ، ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ مَائِهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي حُدِّثْتُ أَنَّ رِجَالا يَكْرَهُونَ أَنْ يَشْرَبَ أَحَدُهُمْ وَهُوَ قَائِمٌ، وَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كَمَا فَعَلْتُ، وَهَذَا وُضُوءُ مَنْ لَمْ يُحْدِثْ" .
نزال بن سبرہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں ظہر کی نماز ادا کی پھر وہ اس محفل کی طرف تشریف لے گئے جو وہ کھلے میدان میں منعقد کرتے تھے۔ وہ وہاں تشریف فرما ہوئے ہم ان کے اردگرد بیٹھ گئے یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت ہو گیا تو ایک برتن لایا گیا جس میں پانی موجود تھا۔ انہوں نے اس میں سے ایک چلو پانی لیا۔ اس سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں پر مسح کیا۔ اپنے سر پر مسح کیا اور دونوں پاؤں پر مسح کر لیا پھر وہ کھڑے ہوئے انہوں نے باقی بچا ہوا پانی پی لیا پھر انہوں نے یہ بات ارشاد فرمائی۔ مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کچھ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ ان میں سے کوئی ایک کھڑا ہو کر پانی پیئے جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے، جس طرح میں نے کیا ہے اور یہ اس شخص کا وضو ہے جو بے وضو نہ ہوا ہو (یعنی جس کا سابقہ وضو باقی ہو) [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1340]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1337»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى برقم (1054). تنبيه!! رقم (1054) = (1057) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين سوى النزال بن سبرة، فلم يخرج له مسلم، أبو خيثمة: هو زهير بن حرب، وجرير: هو ابن عبد الحميد، ومنصور: هو ابن المعتمر. وتقدم برقم (1057) وأوردت تخريجه هناك.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں