سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. باب الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً
باب: اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 138
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِوُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کیا میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں؟ پھر انہوں نے وضو کیا، اور اعضاء کو ایک ایک بار دھلا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 138]
جناب عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ”کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو نہ بتاؤں؟“ چنانچہ انہوں نے اعضائے وضو کو ایک ایک بار دھویا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 138]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضو 22 (157)، سنن الترمذی/الطہارة 32 (42)، سنن النسائی/الطہارة 64 (80)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 45 (411) (تحفة الأشراف: 5976)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/233، 332، 336) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (157)