🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

229. فصل في أحوال الميت في قبره - ذكر الخبر الدال على أن عذاب القبر قد يكون أيضا من النميمة
قبر میں میت کے احوال کے بیان میں فصل - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ قبر کا عذاب چغل خوری کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3128
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرَيْنِ، فَقَالَ: " إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ"، ثُمَّ قَالَ:" بَلَى، أَمَا أَحَدُهُمَا، فَكَانَ يَسْعَى بِالنَّمِيمَةِ، وَأَمَّا الآخَرُ، فَكَانَ لا يَسْتَنْزِهُ مِنْ بَوْلِهِ"، ثُمَّ أَخَذَ عُودًا، فَكَسَرَهُ بِاثْنَيْنِ، ثُمَّ غَرَزَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى قَبْرٍ، ثُمَّ قَالَ:" لَعَلَّهُ يُخَفِّفُ عَنْهُمَا الْعَذَابَ مَا لَمْ يَيْبَسَا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور ان دونوں کو (بظاہر) کسی بڑی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جہاں تک ان میں سے ایک کا تعلق ہے، تو یہ چغلی کیا کرتا تھا اور جہاں تک دوسرے کا تعلق ہے، تو یہ پیشاب سے نہیں بچتا تھا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی لی، پھر اسے دو حصوں میں تقسیم کیا اور ان میں سے ہر ایک کی قبر پر اسے گاڑھ دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے ایسا اس لیے کیا ہے، تاکہ جب تک یہ دونوں خشک نہیں ہو جاتیں ان دونوں کے عذاب میں تخفیف ہو جائے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3128]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 216، 218، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 292، وابن الجارود فى "المنتقى"، 146، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 55، 56، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3128، 3129، وأبو داود فى (سننه) برقم: 20، والترمذي فى (جامعه) برقم: 70، والدارمي فى (مسنده) برقم: 766، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 347، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 513، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2005» «رقم طبعة با وزير 3118»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (178 و 283)، «صحيح أبي داود» (15): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں