🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

68. باب صوم الجنب - ذكر فعل المصطفى صلى الله عليه وسلم هذا الشيء المزجور عنه
جنابت کی حالت میں روزہ رکھنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس منع کیے گئے عمل کو کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3488
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، أُخْبِرْنَا عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَنَّهُ أَتَى عَائِشَةَ ، فَقَالَ: إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يُفْتِينَا أَنَّهُ مَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا، فَلا صِيَامَ لَهُ، فَمَا تَقُولِينَ لَهُ فِي ذَلِكَ؟ فَقَالَتْ:" لَقَدْ كَانَ بِلالٌ يَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُؤْذِنُهُ لِلصَّلاةِ وَإِنَّهُ لَجُنُبٌ، فَيَقُومُ، وَيَغْتَسِلُ، وَإِنِّي لأَرَى جَرِيَ الْمَاءِ بَيْنَ كَتِفَيْهِ، ثُمَّ يَظَلُّ صَائِمًا" .
ابوبکر بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ بتایا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہمیں یہ فتوی دیتے ہیں کہ جو شخص صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہو اس کا روزہ نہیں ہوتا۔ آپ اس بارے میں کیا کہتی ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کو نماز کے لیے بلانے آتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے۔ پھر آپ اٹھ کر غسل کرتے تھے اور میں آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان پانی کو بہتا ہوا دیکھ رہی ہوتی تھی، لیکن پھر بھی آپ روزہ رکھ لیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3488]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3479»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح الإسناد.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں