🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

212. باب صوم التطوع - ذكر الإخبار عن اقتصار المرء على صيام نبي الله داود عليه السلام
نفلی روزوں کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ آدمی نبی اللہ داؤد علیہ السلام کے روزہ پر اکتفا کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3640
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَحَدَّثَنَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ لَهُ صَوْمِي، فَدَخَلَ عَلَيَّ، وَأَلْقَيْتُ وِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ حَشُوُهَا لِيفٌ، فَجَلَسَ عَلَى الأَرْضِ، وَصَارَتِ الُوِسَادَةُ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ، فَقَالَ:" أَمَا يَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاثٌ؟"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" خَمْسٌ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" سَبْعٌ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" تِسْعٌ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِحْدَى عَشْرَةَ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " لا صَوْمَ فَوْقَ صَوْمِ دَاوُدَ، شَطْرُ الدَّهْرِ صِيَامُ يَوْمٍ، وَإِفْطَارُ يَوْمٍ" .
ابوملیح بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، تو انہوں نے ہمیں یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میرے (نفلی) روزہ رکھنے کا ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، میں نے چمڑے کا بنا ہوا تکیہ پیش کیا جس میں پتے بھرے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر تشریف فرما ہوئے اور وہ تکیہ میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے لیے ہر مہینے میں تین روزے رکھنا کافی نہیں ہیں؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (مزید کی اجازت دیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (مزید کی اجازت دیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (مزید کی اجازت دیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نو۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (مزید کی اجازت دیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گیارہ۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (مزید کی اجازت دیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدنا داؤد علیہ السلام کے روزہ رکھنے کے طریقے سے زیادہ روزہ نہیں رکھا جا سکتا جو نصف زمانہ ہو گا، ایک دن روزہ ہو گا اور ایک دن روزہ نہیں ہو گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3640]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1131، 1153، 1974، 1975، 1976، 1977، 1978، 1979، 1980، 3418، 3419، 3420، 5052، 5053، 5054، 5199، 6134، 6277، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1159،وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 197، 1145، 2105، 2106، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 11، 352، 756، 757، 758، 2590، 3571، 3581، 3638، 3640، 3658، 3660، 6226، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6992، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1629، برقم: 2343، برقم: 2376، برقم: 2377، برقم: 2387، برقم: 2388، برقم: 2389، برقم: 2390، برقم: 2391، برقم: 2392، برقم: 2393، برقم: 2394، برقم: 2395، برقم: 2396، برقم: 2397، برقم: 2398، برقم: 2399، برقم: 2400، برقم: 2401، برقم: 2402، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1329، 2665، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1388، 1389، 1390، 1391، 1394، 1395، 2427، 2448، والترمذي فى (جامعه) برقم: 770، 2946، 2947، 2949، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6588، 6602» «رقم طبعة با وزير 3632»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 88): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں