🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

256. باب الاعتكاف وليلة القدر - ذكر البيان بأن ليلة القدر تكون في العشر الأواخر من رمضان في الوتر منها لا في الشفع
اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس بات کا بیان کہ لیلة القدر رمضان کے آخری عشرے میں طاق راتوں میں ہوتی ہے، نہ کہ جفت راتوں میں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3685
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الُوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحِيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، اخْرُجْ بِنَا إِلَى النَّخْلِ نَتَحَدَّثُ، قَالَ: نَعَمْ، فَدَعَا بِخَمِيصَةٍ يَلْبَسُهَا، ثُمَّ خَرَجَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ: هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، اعْتَكَفْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَشْرٍ مِنْ رَمَضَانَ، فَلَمَّا كَانَ صَبِيحَةَ عِشْرِينَ، قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَنْ كَانَ خَرَجَ فَلِيَرْجِعْ، فَإِنِّي أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، وَإِنِّي أُنْسِيتُهَا، وَإِنِّي رَأَيْتُ أَنِّي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ فِي وِتْرٍ"، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ قَزَعَةً، فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ إِذَا السَّحَابُ أَمْثَالُ الْجِبَالِ، فَمُطِرْنَا حَتَّى سَالَ سَقْفُ الْمَسْجِدِ، قَالَ: وَسَقْفُهُ يَوْمَئِذٍ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ، حَتَّى رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي مَاءٍ وَطِينٍ، حَتَّى رَأَيْتُ الطِّينَ فِي أَرْنَبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے پہلے عشرے میں اعتکاف کیا۔ پھر آپ نے ایک ترکی خیمے میں درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا جس کے دروازے پر چٹائی کا ٹکڑا لٹکا ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے چٹائی کو پکڑا اور اسے خیمے کے ایک کنارے کے ساتھ لٹکا دیا۔ پھر آپ نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنا سر باہر نکالا۔ لوگ آپ سے قریب ہو گئے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے اس رات کی تلاش میں پہلے عشرے میں عتکاف کیا پھر میں نے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا پھر میرے پاس فرشتہ آیا اور مجھے بتایا گیا کہ یہ آخری عشرے میں ہو گی، تو تم میں سے جو شخص اعتکاف کرنا چاہیے وہ اعتکاف کر لے (راوی کہتے ہیں) لوگوں نے آپ کے ہمراہ اعتکاف کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اس رات کو دیکھا ہے کہ اس کی صبح میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں۔ اکیسویں رات کی صبح جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، تو بارش شروع ہو گئی مسجد کی چھت ٹپکنے لگی میں نے مٹی کو گیلا ہوتے ہوئے دیکھا۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھ کر فارغ ہو کر تشریف لائے، تو آپ کی مبارک پیشانی اور مبارک ناک پر پانی اور مٹی کا نشان موجود تھا یہ آخری عشرے کی اکیسویں رات (کی اگلی صبح) کی بات ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3685]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3677»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں