🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

234. باب ما جاء في حج النبي صلى الله عليه وسلم واعتماره - ذكر وصف الاستمتاع الذي ذكره خالد بن دريك في هذا الخبر
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج و عمرہ کا بیان - اس استمتاع کی صفت کا ذکر جو خالد بن دریک نے اس خبر میں بیان کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3938
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ : أَلا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعَكَ بِهِ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهُ، وَلَمْ يَنْزِلْ فِيهِ، وَلَمْ يُحَرِّمْهُ، وَكَانَ يُسَلِّمُ عَلَيَّ، فَلَمَّا اكْتَوَيْتُ ذَهَبَ، أَوْ رُفِعَ عَنِّي، فَلَمَّا تَرَكْتُهُ رَجَعَ إِلَيَّ" .
مطرف بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں، ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے تمہیں فائدہ دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرے کو ایک ساتھ ادا کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں کیا تھا اور اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی وحی نازل نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار دیا۔ (مطرف بیان کرتے ہیں:) وہ (یعنی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ) مجھے سلام کیا کرتے تھے، جب میں نے داغ لگوائے، تو آپ تشریف لے گئے، (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) میرے پاس سے اٹھ گئے، جب میں نے داغ لگوانے ترک کر دیے، تو وہ میرے پاس پھر آنا جانا شروع ہو گئے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3938]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1571، 4518، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1226، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3937، 3938، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2405، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2725، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2484، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1854، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2978، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8822، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2633، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20147» «رقم طبعة با وزير 3927»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں