🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

139. - باب معاشرة الزوجين - ذكر استحباب الاقتداء بالمصطفى صلى الله عليه وسلم للمرء في الإحسان إلى عياله إذ كان خيرهم خيرهم لهن
میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مرد کے لیے مستحب ہے کہ نبیِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرے اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ حسنِ سلوک کرے، کیونکہ بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنے اہل کے لیے بہتر ہوں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4177
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ بِحِمْصَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، وَيَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ ، قَالا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُكُمْ خَيْرَكُمْ لأَهْلِهِ، وَأَنَا خَيْرُكُمْ لأَهْلِي، وَإِذَا مَاتَ صَاحِبُكُمْ فَدَعُوهُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَدَعُوهُ" يَعْنِي: لا تَذْكُرُوهُ إِلا بِخَيْرٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: تم میں زیادہ بہتر وہ شخص ہے جو اپنی بیوی کے حق میں زیادہ بہتر ہو میں اپنی بیوی کے بارے میں تم سب سے زیادہ بہتر ہوں اور جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو تم اسے (اس کے حال پر) چھوڑ دو (یعنی اس کی برائیاں بیان نہ کرو۔) (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں): نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان تم اسے چھوڑ دو اس سے مراد یہ ہے: اس کا ذکر صرف بھلائی کے حوالے سے کرو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4177]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 436 / م»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
[تنبيه!! ] هذا الحديث تكرر في طبعة باوزير في موضعين الموضع الأول (436 / م) وقال عنه الشيخ: صحيح - الصحيحة (285) وسيأتي بإسناده ومتنه (4165). الموضع الثاني (4165) وقال عنه الشيخ: صحيح - وقد مضى إسناده ومتنه برقم (436 / م). أما في طبعة المؤسسة فلم يرد إلا في هذا الموضع. ولكن الحديث مكرر ولا فرق بينهما أبدا. - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں