🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

393. باب الرسول - ذكر اسم هذا الرسول الذي أراد المصطفى صلى الله عليه وسلم قتله لو لم يكن رسولا-
رسائل (سفارت) کا بیان - اس رسول (سفیر) کا نام جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قتل کرنا چاہتے تھے اگر وہ سفیر نہ ہوتا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4879
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، ثُمَّ إِنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللَّهِ ، فَقَالَ: مَا بَيْنِي وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ إِحْنَةٌ، وَإِنِّي مَرَرْتُ بِمَسْجِدٍ لِبَنِي حَنِيفَةَ، فَإِذَا هُمْ يُؤْمِنُونَ بِمُسَيْلِمَةَ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ عَبْدَ اللَّهِ، فَجِيءَ بِهِمُ، فَاستَتَابَهُمْ غَيْرَ ابْنُ النَّوَّاحَةِ، وَقَالَ لَهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَوْلا أَنَّكَ رَسُولٌ لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ" ، وَأَنْتَ الْيَوْمَ لَسْتَ بِرَسُولٍ، فَأَمَرَ قَرَظَةَ بْنَ كَعْبٍ، فَضَرَبَ عُنُقَهُ فِي السُّوقِ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى ابْنِ النَّوَّاحَةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَيْهِ قَتِيلا فِي السُّوقِ.
سیدنا حارثہ بن مضرب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: میرے اور کسی بھی عرب کے درمیان کوئی پوشیدہ دشمنی نہیں ہے، میں بنو حنیفہ کی مسجد کے پاس سے گزرا، وہ لوگ مسیلمہ پر ایمان رکھتے ہیں۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کی طرف پیغام بھیجا، ان لوگوں کو لایا گیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے توبہ کروائی، صرف ابن نواحہ نے توبہ نہیں کی تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: اگر تم قاصد نہ ہوتے تو میں تمہاری گردن اڑا دیتا۔ (پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا:) آج تم قاصد نہیں ہو۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا قرظہ بن کعب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے بازار میں اس شخص کی گردن اڑا دی، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص ابن نواحہ کو دیکھنا چاہتا ہو وہ اسے بازار میں مقتول پڑا ہوا دیکھ لے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4879]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1122، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4878، 4879، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4403، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2762، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18845، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3716» «رقم طبعة با وزير 4859»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2467).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں