🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

81. باب البيع المنهي عنه - ذكر الخبر المصرح بأن حكم الطعام وغيره من الأشياء المبيعة فيه سواء-
ممنوعہ بیوع کا بیان - خبر کا بیان کہ طعام اور دوسری چیزوں کا حکم بیع سے قبل قبضے میں یکساں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4984
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى بِالْمَوْصِلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" قَدِمَ رَجُلٌ مِنَ الشَّامِ بِزَيْتٍ فَسَاوَمْتُهُ فِيمَنْ سَاوَمَهُ مِنَ التُّجَّارِ حَتَّى ابْتَعْتُهُ مِنْهُ، فَقَامَ إِلَيَّ رَجُلٌ، فَأَرْبَحَنِي حَتَّى أَرْضَانِي، فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ لأَضْرِبَ عَلَيْهِ، فَأَخَذَ رَجُلٌ بِذِرَاعِي مِنْ خَلْفِي، فَالْتَفَتُّ إِلَيْهِ، فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، فَقَالَ لِي: لا تَبِعْهُ حَتَّى تَحُوزَهُ إِلَى رَحْلِكَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ذَلِكَ فَأَمْسَكْتُ يَدَيَّ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ شام سے ایک شخص زیتون کا تیل لے کر آیا، جن تاجروں نے اس کی قیمت لگائی تھی ان کے ساتھ میں نے بھی بولی میں حصہ لیا، یہاں تک کہ میں نے وہ تیل اس سے خرید لیا۔ پھر ایک شخص میرے پاس آ کر کھڑا ہوا اور مجھے زیادہ معاوضہ دینے لگا، یہاں تک کہ اس نے مجھے راضی کر لیا۔ میں اپنا ہاتھ اس پر مارنے ہی لگا تھا (یعنی سودا طے کرنے ہی لگا تھا) کہ اسی دوران میرے پیچھے سے کسی نے میری کلائی پکڑ لی، میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا: تم اسے اس وقت تک فروخت نہ کرو جب تک تم اسے اپنی مخصوص جگہ تک منتقل نہیں کر دیتے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں) تو میں نے اپنے ہاتھ کو روک لیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 4984]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4984، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2284، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3499، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10804، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2829، 2830، 2831، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22071» «رقم طبعة با وزير 4963»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «المشكاة» (2843 و 2844)، «البيوع»: ق مختصرا.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں