صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
58. باب آداب النوم - ذكر ما يقول المرء إذا أتى مضجعه من التسبيح والتكبير والتحميد-
سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ انسان سونے سے پہلے کیا کہے، تسبیح، تکبیر اور تحمید
حدیث نمبر: 5524
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشْكُوا إِلَيْهِ أَثَرَ الرَّحَى، وَبَلَغَهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِسَبْيٍ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ خَادِمًا، فَلَمْ تَلْقَهُ وَلَقِيَتْ عَائِشَةَ، فَحَدَّثَتْهَا الْحَدِيثَ، فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ بِذَلِكَ، فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ أَخَذْنَا مَضَاجِعَنَا، فَذَهَبْنَا لِنَقُومَ، فَقَالَ:" مَكَانَكُمَا، وَقَعَدَ بَيْنَنَا، حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمِهِ عَلَى صَدْرِي، فَقَالَ: أَدَلُّكَمَا عَلَى خَيْرٍ مِمَّا سَأَلْتُمَانِي، تُكَبِّرَانِ أَرْبَعًا وَثَلاثِينَ، وَتُسَبِّحَانِ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَتَحْمَدَانِ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ إِذَا أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَكُمَا، فَإِنَّهُ خَيْرٌ لَكُمَا مِنْ خَادِمٍ" .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تاکہ چکی پیسنے کی وجہ سے ہونے والی مشقت کی شکایت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کریں۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کا پتہ چلا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ قیدی آئے ہیں، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خادم مانگنے کے لیے تشریف لائی تھیں۔ ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ہوئی، ان کی ملاقات سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہوئی۔ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ساری بات بتا دی۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتا دی۔ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (رات کے وقت) اس وقت ہمارے پاس تشریف لائے جب ہم اپنے بستر میں لیٹ چکے تھے، ہم اٹھنے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ اپنی جگہ پر رہو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان بیٹھ گئے یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک کی ٹھنڈک اپنے سینے پر محسوس کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم دونوں کو اس سے زیادہ بہتر چیز کی طرف تمہاری رہنمائی نہ کروں جو تم دونوں نے مجھ سے مانگی ہے؟ تم ۳۴ مرتبہ «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“، ۳۳ مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ» ”سبحان اللہ“ اور ۳۳ مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”الحمد للہ“ اس وقت پڑھ لیا کرو جب تم اپنے بستر پر لیٹو، یہ تم دونوں کے لیے خادم (کے ملنے) سے زیادہ بہتر ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزِّينَةِ وَالتَّطْيِيبِ/حدیث: 5524]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3113، 3705، 5361، 5362، 6318، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2727، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5524، 5529، 6921، 6922، 6947، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2771، 4751، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3384، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2988، 5062، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3408، 3409، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4152، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14835، وأحمد فى (مسنده) برقم: 606» «رقم طبعة با وزير 5499»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعقيب على حجاب المودودي» (ص 427): ق. * [الْحَكَمِ] قال الشيخ: تابعة مجاهد (5504). وتابع ابن أبي ليلى: عبيدة (6883). تنبيه!! رقم (5504) = (5529) من «طبعة المؤسسة». رقم (6883) = (6922) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح