🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. ذكر الأمر بالتداوي بالقسط من ذات الجنب-
- ذکر حکم کہ ذات الجنب کے لیے قسط سے علاج کیا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6070
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ ، أَنَّ أُمَّ قَيْسِ بِنْتَ مِحْصَنٍ وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ الأُوَلِ اللاتِي بَايَعْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ أُخْتُ عُكَّاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ أَخْبَرَتْنِي: أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لَهَا لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ، وَقَدْ أَعْلَقَتْ عَلَيْهِ مِنَ الْعُذْرَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلامَ تَدْغَرْنَ أَوْلادَكُنَّ بِهَذَا الإِعْلاقِ، عَلَيْكُنَّ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ يَعْنِي بِهِ: الْكُسْتَ، فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ، مِنْهَا ذَاتُ الْجَنْبِ" ، الْكُسْتُ: يَعْنِي الْقِسْطَ، قَالَهُ: الشَّيْخُ.
سیده ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا جو ہجرت کرنے والی ابتدائی خواتین میں شامل ہیں، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہے یہ سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں وہ بیان کرتی ہیں: وہ اپنے ایسے بیٹے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں جو کچھ کھاتا نہیں تھا اس خاتون نے اس بچے کے گلے کی تکلیف کی وجہ سے اس کا گلا ملا ہوا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اس طرح گلا مل کر اپنے بچوں کو تکلیف کیوں پہنچاتی ہو تم عود ہندی استعمال کرو (راوی کہتے ہیں: اس سے مراد کست ہے) کیونکہ اس میں سات قسم کی شفاء پائی جاتی ہے (یعنی سات بیماریوں سے شفاء پائی جاتی ہے) جن میں سے ایک ذات الجنب (نمونیا) ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) کست سے مراد قسط ہے یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 6070]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6038»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں