صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
462. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر زجر المصطفى صلى الله عليه وسلم عن اتخاذ قبره مسجدا بعده-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قبر کو ان کے بعد مسجد بنانے سے منع کیا
حدیث نمبر: 6619
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَعَائِشَةَ أخبراه، أن رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، جَعَلَ يُلْقِي عَلَى وَجْهِهِ طَرَفَ خَمِيصَةٍ، فَإِِذَا اغْتَمَّ بِهَا، كَشَفَهَا عَنْ وَجْهِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: " لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى، اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ" ، قَالَ: تَقُولُ عَائِشَةُ: يُحَذِّرُهُمْ مِثْلَ الَّذِي صَنَعُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت قریب آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر کا کنارہ اپنے چہرے پر ڈال لیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے گھٹن محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے چہرے سے ہٹا دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں اور عیسائیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو ان لوگوں کا سا طرزِ عمل اختیار کرنے سے منع کرنا چاہ رہے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6619]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 435، 1330، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 529، وابن الجارود فى "المنتقى"، 194، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2327، 3182، 6619، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 702، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1909» «رقم طبعة با وزير 6585»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (468): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null