🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

163. ذكر مصعب بن عمير أحد بني عبد الدار بن قصي رضي الله عنه-
- ذکر مصعب بن عمیر، بنی عبد الدار بن قصی میں سے ایک، رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7019
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: أَتَيْنَا خَبَّابًا نَعُودُهُ، فَقَالَ:" إِِنَّا هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَغِي وَجْهَ اللَّهِ، فَوَقَعَ أُجُورُنَا عَلَى اللَّهِ، فَمِنَّا مَنْ مَضَى لَمْ يَأْكُلْ مِنْ حَسَنَاتِهِ شَيْئًا، مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَتَرَكَ بُرْدَةً، فَكُنَّا إِِذَا جَعَلْنَاهَا عَلَى رِجْلَيْهِ بَدَا رَأْسُهُ، وَإِِذَا جَعَلْنَاهَا عَلَى رَأْسِهِ بَدَتْ رِجْلاهُ، وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ ثَمَرَتُهُ، فَهُوَ يَهْدِبُهَا، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَجْعَلَهَا عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ نَجْعَلَ عَلَى رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنْ إِِذْخِرٍ" .
ابووائل بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے ان کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے فرمایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کی، ہم اللہ کی رضا کا حصول چاہتے تھے، ہمارا اجر اللہ کے ذمے لازم ہو گیا، ہم میں سے کچھ لوگ (دنیا سے) رخصت ہو گئے، انہوں نے اپنی نیکیوں (کے بدلے میں سے) کچھ نہیں کھایا، ان میں سے ایک سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے جو غزوہِ احد کے دن شہید ہوئے تھے، انہوں نے ایک چادر چھوڑی تھی، ہم وہ ان کے پاؤں پر ڈالتے تھے تو ان کا سر ظاہر ہو جاتا تھا اور جب ہم وہ چادر ان کے سر پر ڈالتے تھے تو ان کے پاؤں ظاہر ہو جاتے تھے، اور اب ہم میں سے وہ لوگ ہیں جن کا پھل تیار ہو گیا ہے وہ اسے چن رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم چادر کو ان کے سر پر رکھ دیں اور ان کے پاؤں پر تھوڑی سی «إِذْخِرٍ» اذخر (گھاس) ڈال دیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7019]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1276، 3897، 3913، وابن الجارود فى "المنتقى"، 572، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7019، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1902، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2876، 3155، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3853، 3853 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6784، 6878، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21443» «رقم طبعة با وزير 6980»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (3897)، م (3/ 48).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں