🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

280. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر دعاء المصطفى صلى الله عليه وسلم لجابر بالمغفرة مرارا مع ذكر وصف ثمن ذلك البعير الذي باعه جابر من رسول الله صلى الله عليه وسلم-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جابر کے لیے بار بار مغفرت کی دعا اور اس اونٹ کی قیمت کی کیفیت کا جو جابر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیچا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7141
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْعَبْدِيُّ بِمَرْوَ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ جَلَبَةَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي نَضْرَةَ ، يَعْنِي عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ:" نَاضِحَكَ تَبِيعُنِيهِ، إِذَا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِدِينَارٍ؟ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ"، قَالَ: قُلْتُ: هُوَ نَاضِحُكُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" تَبِيعُنِيهِ إِذَا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِدِينَارَيْنِ"، قَالَ: قُلْتُ: نَاضِحُكُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا زَالَ يَقُولُ حَتَّى بَلَغَ عِشْرِينَ دِينَارًا، كُلُّ ذَلِكَ، يَقُولُ:" وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ"، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ جِئْتُ بِهِ أَقُودُهُ، قُلْتُ: دُونَكُمْ نَاضِحَكُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" يَا بِلالُ أَعْطِهِ مِنَ الْغَنِيمَةِ عِشْرِينَ دِينَارًا، وَارْجِعْ بِنَاضِحِكَ إِلَى أَهْلِكَ ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اپنا اونٹ ایک دینار کے عوض میں فروخت کر دو گے؟ جب ہم مدینہ آئیں گے تو میں ( «إِنْ شَاءَ اللّٰهُ» اس کی قیمت ادا کر دوں گا)، «غَفَرَ اللّٰهُ لَكَ» اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کا ہی اونٹ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم مجھے یہ فروخت کرو گے (اس شرط پر) جب ہم مدینہ منورہ آئیں گے، «إِنْ شَاءَ اللّٰهُ» (اللہ نے چاہا تو) میں تمہیں دو دینار (ادا کر دوں گا)؟ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کا اونٹ ہے، اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل یہ ارشاد فرماتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے 20 دینار قیمت مقرر کر دی اور ہر مرتبہ یہی فرماتے رہے: «غَفَرَ اللّٰهُ لَكَ» اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے۔ جب ہم مدینہ منورہ آئے اور میں اس اونٹ کو لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کا اونٹ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! اسے مالِ غنیمت میں سے 20 دینار دے دو اور (مجھ سے فرمایا): تم اپنا اونٹ اپنے گھر واپس لے جاؤ۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7141]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 443، 1801، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 715، وابن الجارود فى "المنتقى"، 642، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2496، 2713، 2714، 2715، 2717، 4182، 4911، 6517، 6518، 6519، 7138، 7140، 7141، 7143، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3219، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2048، 2776، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1100،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1860، 2205، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 510،وأحمد فى (مسنده) برقم: 14348» «رقم طبعة با وزير 7097»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «أحاديث البيوع»، «الإرواء» (1304): م، خ بعضه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں