المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
9. الْأَمْرُ بِصِيَامِ رَمَضَانَ بِشَهَادَةِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ
ایک مسلمان مرد کی گواہی پر رمضان کے روزے رکھنے کا حکم۔
حدیث نمبر: 1116
حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيه، حدثنا محمد بن أحمد بن النَّضْر الأزْديّ، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا زائدة، عن سِمَاك بن حَرْب، عن عِكرِمة، عن ابن عباس، قال: جاء أعرابيٌّ إلى النبي ﷺ فقال: أبصرتُ الهلالَ الليلةَ، فقال:"أتشهدُ أن لا إله إلا الله وأنَّ محمدًا عبدُه ورسولُه؟"، قال: نعم، قال:"قُمْ يا بلالُ فأذِّن في الناس فلْيصوموا" (1) . قد احتجَّ البخاريُّ بعكرمة، واحتج مسلمٌ بسماك، و
هذا حديث صحيح الإسناد متداوَلٌ بين الفقهاء، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1104 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد متداوَلٌ بين الفقهاء، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1104 - صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے گزشتہ رات چاند دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تو اللہ کی توحید اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبدیت اور رسالت کی گواہی دیتے ہوئے یہ بات کہتا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: لوگوں میں اعلان کر دو کہ (کل سے) روزہ رکھیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا، اور یہ حدیث فقہاء میں مشہور و معروف ہے، امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ” عکرمہ “ کی اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے ” سماک “ کی روایت نقل کی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1116]