🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَأَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ
سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے تین افراد اور سب سے پہلے جہنم میں داخل ہونے والے تین افراد کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1445
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العدل، حدثنا أبو المُثنَّى العَنْبري، حدثنا علي بن عبد الله المَدِيني، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أبي، عن يحيى بن أبي كَثِير، وحدثني عامرُ العُقَيلي (3) ، أنَّ أباه أخبره، أنه سمع أبا هريرةَ يقول: قال رسولُ الله ﷺ:"عُرِضَ عليَّ أولُ ثلاثةٍ يَدخُلون الجنة، وأولُ ثلاثةٍ يَدخُلون النار، فأمّا أولُ ثلاثةٍ يدخلونَ الجنةَ: فالشهيدُ، وعبدٌ مملوكٌ أحسَنَ عِبادةَ ربِّه ونَصَحَ لسيِّده، وعَفِيفٌ مُتعفِّفٌ ذو عِيالٍ، وأما أولُ ثلاثةٍ يدخلونَ النار: فأميرٌ مُسلَّط، وذو ثَرُوةٍ من مالٍ لا يؤدِّي حقَّ الله في ماله، وفقيرٌ فَجُور" (1) . عامر بن شَبيب العُقَيلي شيخٌ من أهل المدينة مستقيم الحديث. وهذا أصلٌ في هذا الباب تفرَّد به عنه يحيى بن أبي كَثِير، ولم يُخرجاه. وشاهده حديث الأعمش عن عبد الله بن مُرَّة:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے سامنے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے تین افراد اور سب سے پہلے جہنم میں جانے والے تین افراد پیش کیے گئے۔ رہے وہ تین جو سب سے پہلے جنت میں جائیں گے، تو وہ شہید ہے، اور وہ غلام جس نے اپنے رب کی بہترین عبادت کی اور اپنے آقا کی خیر خواہی کی، اور وہ پاک دامن و عفت مآب شخص جو کثیر العیال ہونے کے باوجود (حرام اور سوال سے) بچتا رہا۔ اور رہے وہ تین جو سب سے پہلے جہنم میں جائیں گے، تو وہ جابر حکمران ہے، اور وہ دولت مند جو اپنے مال میں اللہ کا حق ادا نہیں کرتا، اور وہ فقیر جو تکبر کرنے والا اور بدکار ہو۔
عامر بن شبیب عقیلی مدینہ کے ایک بزرگ ہیں جن کی حدیث درست ہے۔ اس باب میں یہ اصل ہے جس کی روایت میں یحییٰ بن ابی کثیر منفرد ہیں، اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس کی شاہد اعمش کی عبداللہ بن مرہ سے روایت ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1445]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 1445] [ترقيم الشركة 1433]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں