المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
28. فَضِيلَةُ صَدَقَةِ الْمَاءِ
پانی کی خیرات کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 1526
أخبرَناه أبو النَّضْر الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد ومحمد بن أيوب، قالا: حدثنا محمد بن كَثِير، حدثنا همَّام، عن قتادة، عن سعيد: أنَّ سعدًا أتى النبيَّ ﷺ فقال: أيُّ الصدقةِ أعجبُ إليك؟ قال:"الماءُ" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا ہمام رضی اللہ عنہ نے قتادہ کے واسطے سے سعید کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آئے اور کہنے لگے: (یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ کو کون سا صدقہ سب سے زیادہ پسند ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی (پلانا)۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ و امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1526]