🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

35. تَأْكِيدُ الْإِعْطَاءِ لِلسَّائِلِ
سائل کو دینے کی سخت تاکید۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1538
أخبرني أحمد بن سَهْل بن حَمْدَويهِ الفقيه ببُخارى، حدثنا صالح بن محمد بن حبيب الحافظ، حدثنا سعيد بن سليمان الواسطي، حدثنا الليث بن سعد، عن سعيد بن أبي سعيد، عن عبد الرحمن بن بُجَيد، أخي بني حارثة، أنَّ جدَّته حدّثته - وهي أم بُجَيد، وكانت زعمت أنها ممن بايعت رسولَ الله ﷺ أنها قالت: يا رسول الله، والله إنَّ المسكين لَيَقومُ على بابي، فما أجدُ له شيئًا أُعطِيه إيّاه، فقال لها رسول الله ﷺ:"فإن لم تَجِدي شيئًا تُعطيهِ إيَّاه إلَّا ظِلْفًا مُحرَّقًا، فادفَعيهِ إليه في يدِه" (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا اُمّ بجید رضی اللہ عنہا (آپ کہا کرتی تھیں کہ میں ان عورتوں میں سے ہوں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی تھی) بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! خدا کی قسم: (کئی مرتبہ ایسے ہوتا ہے) کوئی مسکین میرے دروازے پر آ کر سدا دیتا ہے، لیکن میرے پاس اس کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اگر تیرے پاس اس کو دینے کے لیے جلا ہوا کُھر ہی ہو تو وہی اس کے ہاتھ میں دے دو۔ (سائل کو خالی ہاتھ نہ لوٹاؤ)۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1538]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں