سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. باب أَجْرِ الْخَازِنِ
باب: خازن (خزانچی) کے ثواب کا بیان۔
حدیث نمبر: 1684
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْخَازِنَ الْأَمِينَ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ كَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ حَتَّى يَدْفَعَهُ إِلَى الَّذِي أُمِرَ لَهُ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ".
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امانت دار خازن جو حکم کے مطابق پورا پورا خوشی خوشی اس شخص کو دیتا ہے جس کے لیے حکم دیا گیا ہے تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 1684]
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ امانت دار خزانچی جو مالک کے حکم کے مطابق دل کی خوشی سے پورا پورا دے، یہاں تک کہ جس کے متعلق کہا گیا ہے اسے دے دے، وہ دو صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے (ایک اصل مالک جس نے دینے کا حکم دیا اور دوسرا یہ جس نے ادا کیا)۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 1684]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الزکاة 25 (1438)، والإجارة 1 (2260)، والوکالة 16 (2319)، صحیح مسلم/الزکاة 25 (1023)، سنن النسائی/الزکاة 67 (2561)، (تحفة الأشراف:9038)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/ 394، 404، 409) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1438) صحيح مسلم (1023)