المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
64. دُعَاءُ رَدِّ الْبَصَرِ
نگاہ لوٹانے کی دعا۔
حدیث نمبر: 1930
أخبرنا أحمد بن سَلْمان الفقيه، حدثنا الحسن بن مُكْرم، حدثنا عثمان بن عُمر، حدثنا شعبة. وأخبرنا أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حَنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن أبي جعفر المَديني، قال: سمعتُ عُمارة بن خُزيمة يُحدِّث عن عثمان بن حُنَيف: أنَّ رجلًا ضريرًا أتى النبيَّ ﷺ، فقال: ادْعُ اللهَ تعالى أن يُعافِيَني، قال:"إن شئتَ أخَّرتَ ذلك، وإن شئتَ دعوتُ"، قال: فادْعُه، قال: فأمَرَه النبيُّ ﷺ أن يتوضأ فيُحسنَ الوضوءَ، ويُصليَ ركعتَين، ويدعوَ بهذا الدُّعاء:"اللهمّ إني أسألُك وأتوجَّه إليكَ بنبيِّك محمدٍ ﷺ نبيِّ الرَّحمةِ، يا محمدُ، إني أتوجَّه بك إلى ربّك في حاجَتي هذه فتَقضِيها لي، اللهم شفِّعْه فيَّ وشَفِّعْني فيه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک لاغر بیمار شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: میرے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ مجھے عافیت عطا فرمائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو اس کو مؤخر کر لو اور چاہو تو میں دعا کر دیتا ہوں۔ اس نے کہا: آپ دعا فرما دیں۔ (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ اچھی طرح وضو کر کے 2 رکعتیں ادا کرے اور پھر یوں دعا مانگے: ” اللّٰھمّ اسالک، واتوجہ الیک بنبیک محمد صلی اللہ علیہ وسلم نبی الرحمۃ، یا محمد انّی اتوجّہ بک الی ربّک فی حاجتی ھٰذہ۔ “ ” اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیری طرف تیرے نبی، نبیٔ رحمت، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے متوجہ ہوتا ہوں، یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ کے واسطے سے، آپ کے رب کی بارگاہ میں متوجہ ہوں، اپنی اس حاجت کے سلسلے میں۔ تو میری اس حاجت کو پورا کر دے۔ اے اللہ! ان کی سفارش میرے حق میں اور میری درخواست ان کے متعلق قبول فرما۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1930]