🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

107. التَّعَوُّذُ مِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَغَيْرِهِ
قبر کے فتنے وغیرہ سے پناہ کی دعا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2007
حدثنا علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدثنا محمد بن غالب، حدثنا إسماعيل بن الخليل الخَزّاز، حدثنا علي بن مُسهِر، عن هشام بن عُروة، عن أبيه، عن عائشة، قالت: كان رسول الله ﷺ يقول:"اللهمَّ إني أعوذُ بك من فِتنة النارِ وعذابِ النار، وأعوذُ بك من فِتنة القَبر وعذابِ القَبر، وأعوذُ بك من شرِّ فِتنةِ الغِنى، ومن شر فتنةِ الفَقْر، وأعوذُ بك من شرِّ فِتنةِ المَسيح الدَّجّال، اللهمَّ اغسِلْ خَطايايَ بماءِ الثلجِ والبَرَد، ونَقِّنى من خَطايايَ كما نَقَّيتَ الثوبَ الأبيضَ من الدَّنَس، وباعِدْ بيني وبين خَطايايَ كما باعَدتَ بين المَشرقِ والمَغربِ، اللهمَّ إني أعوذُ بك من الكَسَل والهَرَم، والمَأثَمِ والمَغْرَم" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة (2) .
اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے اے اللہ! میں دوزخ کے فتنہ اور اس کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میں قبر کے فتنہ اور اس کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میں دولت مندی کے شر اور فقر کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میں مسیح دجال کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو دے اور مجھے گناہوں سے یوں پاک کر دے جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کر دیا جاتا ہے۔ اور میرے گناہوں کے درمیان اتنا فاصلہ کر دے جتنا فاصلہ مشرق اور مغرب کے درمیان ہے۔ اے اللہ! میں کاہلی، شدید بڑھاپے، گناہوں اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ہمراہ نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2007]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں