🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

120. دُعَاءٌ يُقَالُ عِنْدَ غَسْلِ الْيَدَيْنِ بَعْدَ فَرَاغِ الطَّعَامِ
کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھوتے وقت کہی جانے والی دعا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2026
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أبو بكر بن أبي الدُّنيا، حدثنا عبد الأعلى بن حماد وأزهَر بن مروان البصريان، أنَّ بشر بن منصور السَّلِيمي (1) حدَّثهم عن زُهير بن محمد، عن سُهيل بن أبي صالح، عن أبيه، عن أبي هريرة، قال: دعا رجلٌ من الأنصار من أهل قُباءٍ النبيَّ ﷺ، فانطلقْنا معه، فلما طَعِمَ وغَسَلَ يَدَيه - أو قال: يدَه - قال:"الحمدُ لله الذي يُطْعِمُ ولا يُطعَم، مَنَّ علينا فهَدَانا، وأطعَمَنا وسَقَانا، وكلَّ بلاءٍ حَسَنٍ أَبْلانا، الحمدُ لله غيرَ مُودَّعٍ ولا مُكافإٍ، ولا مَكفُورٍ، ولا مُستغنًى عنه، الحمدُ لله الذي أطعَمَ من الطعام، وسَقَى من الشراب، وكَسَا من العُرْيِ، وهَدَى من الضَّلالة، وبَصَّر من العَمَاية، وفَضَّلَ على كثيرٍ ممَّن خَلَقَ تفضيلًا، الحمدُ لله ربِّ العالمين" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اہلِ قباء میں سے ایک انصاری شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت پر بلایا، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ چل دئیے۔ جب (وہاں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کھانا کھا کر فارغ ہوئے تو ہاتھ دھوئے اور یہ دعا مانگی تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو کھلاتا ہے، کھاتا نہیں، جس نے ہم پر احسان کیا، ہمیں ہدایت دی، ہمیں کھلایا، پلایا اور وہ ہمیں جس آزمائش میں بھی ڈالتا ہے اس میں ہمیں بھلائی کی توفیق دیتا۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ نہ وہ ہمیں چھوڑے، نہ (اس کی نعمتوں کا) بدلہ دیا جا سکتا ہے اور نہ اس کا انکار کیا جا سکتا ہے۔ اور نہ ہی اس سے بے نیازی کی جا سکتی ہے، تمام تعریفیں اس کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھانے کے ساتھ سیر کیا اور پانی کے ساتھ سیراب کیا، لباس پہنایا، اور گمراہی سے ہمیں ہدایت دی اور نابینائی سے ہمیں بینائی دی اور اپنی بہت ساری مخلوقات میں سے مجھے فضیلت دی، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2026]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں