🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. " أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ " تَعْدِلُ أَلْفَ آيَةٍ
سورۂ التكاثر ہزار آیات کے برابر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2107
حدَّثَناه أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن عبد الرحمن بن عبد الله الدَّشْتَكي، حدثنا أَبي، حدثنا أَبي، حدثنا عمرو بن أبي قيس عن عاصم، عن أبي الأحوص، عن عبد الله، عن النبي ﷺ نحوه (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
ہمیں یہ حدیث ابو سعید احمد بن یعقوب الثقفی نے بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں عبداللہ بن عبد الرحمن بن عبداللہ الدشتکی نے بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں میرے والد نے بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں عمرو بن ابی قیس نے عاصم کے واسطے سے، انہوں نے ابوالاحوص سے، اور انہوں نے سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے، اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح (پچھلی حدیث کے ہم معنی) روایت کی ہے۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے (یعنی اس کی سند صحیح ہے) لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے اپنی صحیحین میں نقل نہیں فرمایا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2107]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2108
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، حدثنا جعفر بن محمد القَلانِسي بمصر، حدثنا داود بن الربيع، حدثنا حفص بن مَيسَرة، عن عُقبة بن محمد بن عُقبة، عن نافع، عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"ألا يستطيعُ أحدُكم أن يقرأَ ألفَ آيةٍ في كلّ يوم؟" قالوا: ومن يستطيع أن يقرأَ ألفَ آيةٍ؟ قال:"أمَا يستطيعُ أحدُكم أن يقرأَ ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ﴾" (2) . رواة هذا الحديث ثقات، وعقبة هذا غير مشهور.
سیدنا (عبداللہ) ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم میں سے کوئی شخص روزانہ ایک ہزار آیتیں تلاوت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اور کون اس کی استطاعت رکھتا ہے؟ (یعنی کوئی بھی اس کی استطاعت نہیں رکھتا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی اَلْھٰکُمُ التَّکَاثُرُ پڑھنے کی استطاعت نہیں رکھتا؟ ٭٭ اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں اور یہ عقبہ غیر مشہور ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2108]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں