المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
46. مَنِ اشْتَرَى سَرِقَةً، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهَا سَرِقَةٌ، فَقَدْ شَرَكَ فِي عَارِهَا وَإِثْمِهَا
جو شخص چوری کا مال جانتے بوجھتے خریدے وہ اس کی رسوائی اور گناہ میں شریک ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 2284
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ وإبراهيم بن محمد بن حاتم الزاهد، قالا: حدثنا الحسن بن عبد الصمد بن عبد الله بن رَزِين السُّلَمي، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا مسلم بن خالد الزَّنْجي، عن مصعب بن محمد المدني، عن شُرَحبيل مولى الأنصار، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ أنه قال:"مَن اشترى سَرِقةً، وهو يعلم أنها سَرِقةٌ، فقد شَرِكَ في عارِها وإثمِها" (2) . شُرَحبيل هذا: هو ابن سعد الأنصاري، قد روى عنه مالك بن أنس بعد أن كان يُسيءُ الرأيَ فيه، والحديثُ صحيحٌ، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص چوری کی ہوئی چیز خریدے حالانکہ وہ یہ جانتا ہے کہ یہ چیز چوری کی ہے تو وہ شخص اس کے گناہ میں اور اس فعل قبیح میں برابر کا شریک ہے۔ ٭٭ یہ شرحبیل سعد انصاری کے بیٹے ہیں، ان سے سیدنا مالک بن انس رضی اللہ عنہ نے بھی حدیث روایت کی ہے۔ حالانکہ وہ ان کے بارے میں تحفظات رکھتے ہیں اور یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2284]