🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. تَنَفُّلُ الرُّبْعِ فِي الْبَدْأَةِ وَالثُّلُثِ فِي الرَّجْعَةِ
ابتدائی حملے میں چوتھائی اور واپسی پر تہائی نفل دینے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2631
حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا الحسن بن شَبيب المَعْمَري، حدثنا عبد الله بن أحمد بن ذَكْوان ومحمود بن خالد الدمشقيان، قالا: حدثنا مروان بن محمد الدمشقي، حدثنا يحيى بن حمزة، قال: سمعت أبا وهبْ يقول: سمعت مكحولًا يقول: كنتُ عبدًا بمصر لامرأة من هُذَيل، فأعتقتْني، فما خرجتُ من مصر وبها عِلمٌ إِلَّا حَوَيتُ عليه فيما أُرى، ثم أتيتُ الشامَ فغربَلْتُها، كلَّ ذلك أسألُ عن النَّفَل فلم أجد أحدًا يخبرُني فيه بشيءٍ، حتى لقيتُ شيخًا يقال له: زياد بن جارية التَّمِيمي، فقلت له: هل سمعتَ في النَّفَل شيئًا؟ فقال: نعم، سمعت حبيبَ بن مَسْلَمة الفِهْري يقول: شهدتُ رسولَ الله ﷺ نَفَّل الربعَ في البَدْأة، والثلُثَ في الرَّجْعة (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2598 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
امام مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں مصر میں قبیلہ ہذیل کی ایک عورت کا غلام تھا، اس نے مجھے آزاد کر دیا، میں جب مصر سے نکلا تو وہاں کا جتنا بھی علم (حدیث) تھا وہ میں نے اپنے اندر سمو لیا تھا، پھر میں شام آیا اور وہاں کے علم کو بھی چھانا، میں ہر جگہ نفل (غنیمت میں زائد انعام) کے بارے میں سوال کرتا تھا لیکن مجھے کوئی کچھ بتانے والا نہیں ملا، یہاں تک کہ میری ملاقات زیاد بن جاریہ تمیمی نامی ایک بزرگ سے ہوئی، میں نے ان سے پوچھا: کیا آپ نے نفل کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوے کی ابتداء میں (غنیمت کا) چوتھائی (1/4) حصہ اور واپسی کے وقت تہائی (1/3) حصہ بطور نفل عطا فرمایا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قَسْمِ الْفَيْءِ/حدیث: 2631]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو وهب: هو عُبيد الله بن عُبيد الكَلاعي.» [ترقيم الرساله 2631] [ترقيم الشركة 2614] [ترقيم العلميه 2598]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں