🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

227. الصَّلَوَاتُ الْخَمْسِ فِي الْقُرْآنِ
قرآن میں پانچوں نمازوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3583
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عبد الله بن أحمد بن حَنبَل، حدثني أَبي، حدثنا عبد الرحمن بن مَهْدي، حدثنا سفيان، عن عاصم، عن أبي رَزِين قال: جاء نافعُ بن الأزرق إلى ابن عبَّاس فقال: الصلواتُ الخمسُ في القرآن؟ فقال: نعم، فقرأ: ﴿فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ﴾، قال: صلاةُ المغرب ﴿وَحِينَ تُصْبِحُونَ﴾ صلاةُ الصبح، ﴿وَعَشِيًّا﴾ صلاةُ العصر، ﴿وَحِينَ تُظْهِرُونَ﴾ [الروم: 17 - 18] صلاةُ الظهر؛ وقرأ: ﴿وَمِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ ثَلَاثُ عَوْرَاتٍ لَكُمْ﴾ [النور: 58] (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ﷽ [31 - ومن سورة لقمان]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3541 - صحيح
سیدنا نافع بن ازرق، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آئے اور کہا: قرآن میں پانچ نمازوں کا ذکر ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ پھر آپ نے پڑھا: فَسُبْحٰنَ اللّٰہِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ (الروم: 17) اور فرمایا: یہ نماز مغرب کا ذکر ہے۔ پھر پڑھا: وَ حِیْنَ تُصْبِحُوْنَ (الروم: 17) اور فرمایا: یہ نماز فجر کا ذکر ہے۔ پھر پڑھا: وَ عَشِیًّا (الروم: 18) اور فرمایا یہ نماز عصر ہے۔ پھر پڑھا: وَّ حِیْنَ تُظْھِرُوْنَ (الروم: 18) اور فرمایا: یہ نماز ظہر ہے۔ اور پھر پڑھا: وَ مِنْ بَعْدِ صَلٰوۃِ الْعِشَآء (النور: 58) اور فرمایا: یہ نماز عشاء ہے۔ ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّکُمْ (النور: 58) یہ تین وقت تمہاری شرم کے ہیں ۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3583]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں