المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
293. يُبْعَثُ كُلُّ عَبْدٍ عَلَىٰ مَا مَاتَ عَلَيْهِ
ہر بندہ (قیامت کے دن) اسی حال میں اٹھایا جائے گا جس حال میں اسے موت آئی تھی
حدیث نمبر: 3729
حَدَّثَنَا أبو حاتم محمد بن حِبَّان (1) القاضي إملاءً، حَدَّثَنَا أبو خَليفة القاضي، حَدَّثَنَا محمد بن سَلَّام الجُمَحي، قال: سمعت أبا عامر العَقَدي يقول: سمعت سفيانَ الثَّوري، وتلا قولَ الله ﷿: ﴿أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّيِّئَاتِ أَنْ نَجْعَلَهُمْ كَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَاءً مَحْيَاهُمْ وَمَمَاتُهُمْ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ﴾ [الجاثية: 21] ، ثم قال: سمعت الأعمشَ يحدِّث عن أبي سفيان، عن جابر بن عبد الله، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"يُبعَثُ كلُّ عبدٍ على ما ماتَ عليه" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3688 - على شرط مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3688 - على شرط مسلم
سیدنا سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ نے اس آیت کی تلاوت کی: اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ اجْتَرَحُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ نَّجْعَلَھُمْ کَالَّذِیْنَ ٰامَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَوَآءً مَّحْیَاھُمْ وَ مَمَاتُھُمْ سَآءَ مَا یَحْکُمُوْنَ (الجاثیۃ: 21) ” کیا جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم انہیں ان جیسا کر دیں گے جو ایمان لائے اور اچھے عمل کئے کہ ان کی زندگی اور موت برابر ہو جائے کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں۔“ پھر کہا: اعمش نے ابوسفیان کے واسطے سے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن ہر شخص اسی حالت پر اٹھایا جائے گا جس پر اس کی موت واقع ہوئی ہو۔ درج ذیل سند کے ہمراہ بھی یہ حدیث اعمش رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے: اخبرناہ ابوعبداللّٰہ الصفار ثنا احمد بن مھران ثنا ابونعیم ثنا سفیان عن الاعمش ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3729]
حدیث نمبر: 3730
أخبرَناه أبو عبد الله الصفار، حَدَّثَنَا أحمد بن مِهران، حَدَّثَنَا أبو نُعيم، حَدَّثَنَا سفيان، عن الأعمش، فذكره (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
ہمیں یہ حدیث ابوعبداللہ الصفار نے بیان کی، انہوں نے احمد بن مہران سے، انہوں نے ابونعیم سے اور انہوں نے سفیان (ثوری) کے واسطے سے اعمش سے روایت کی، پھر انہوں نے اسے ذکر کیا۔ امام حاکم فرماتے ہیں: یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، مگر شیخین (بخاری و مسلم) نے اسے تخریج نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3730]
حدیث نمبر: 3731
حَدَّثَنَا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أحمد بن بِشْر المَرثَدي، حَدَّثَنَا أحمد بن مَنِيع، حَدَّثَنَا أبو يوسف القاضي يعقوب بن إبراهيم، حَدَّثَنَا مُطرِّف، عن جعفر بن إياس، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس قال: كان الرجلُ من العرب يَعبُد الحجرَ، فإذا وَجَدَ أحسنَ منه أخَذَه وألقى الآخَر، فأنزل الله ﷿: ﴿أَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوَاهُ﴾ [الجاثية: 23] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3689 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3689 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: عرب کا ایک شخص پتھر کی عبادت کیا کرتا تھا، جب اس کو اس سے اچھا کوئی پتھر مل جاتا تو وہ پہلے کو پھینک دیتا اور اس کی عبادت کرنے لگ جاتا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: اَفَرَئَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِٰلہَہٗ ھَوٰہُ (الجاثیۃ: 23) ” بھلا دیکھو تو وہ جس نے اپنی خواہش کو اپنا خدا ٹھہرا لیا۔“ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3731]