🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

295. أَوَّلُ مَا خَلَقَ اللَّهُ الْقَلَمُ
سب سے پہلے اللہ نے قلم کو پیدا فرمایا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3735
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حَدَّثَنَا يحيى بن محمد بن يحيى، حَدَّثَنَا مُسدَّد، حَدَّثَنَا المعتمِر بن سليمان، عن عطاء بن السائب، عن مِقسَم، عن ابن عبَّاس قال: أولُ ما خَلَقَ اللهُ القلمُ، خَلَقَه من هِجاءٍ قبلَ الألف واللام، فتصوَّرَ قلمًا من نور، فقيل له: اجْرِ في اللوح المحفوظ، قال: يا ربِّ، بماذا؟ قال: بما يكون إلى يومِ القيامة، فلما خَلَقَ اللهُ الخلقَ وكَّلَ بالخلق حَفَظةً يَحفَظون عليهم أعمالَهم، فلما قامت القيامةُ عُرِضَت عليهم أعمالُهم، وقيل: ﴿هَذَا كِتَابُنَا يَنْطِقُ عَلَيْكُمْ بِالْحَقِّ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ﴾ [الجانية: 29] ، عُرِضَ بالكِتابَين فكانا سَواءً، قال ابن عَبَّاس: ألستم عَرَبًا؟ هل تكون النُّسخةُ إِلَّا من كِتاب؟ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. [46 - ومن تفسير سورة الأحقاف]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3693 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا کیا، اس کو الف اور لام سے پہلے ہجا سے پیدا کیا۔ پھر نور سے قلم کی سی صورت بنائی۔ پھر اس کو کہا گیا: لوح محفوظ پہ چل، اس نے پوچھا: اے میرے رب کیا لکھوں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: قیامت تک جو کچھ ہونے والا ہے۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو کچھ فرشتے اس کی حفاظت پر مامور فرمائے جو ان کے اعمال کی محافظت کرتے ہیں، جب قیامت قائم ہو گی تو وہ ان کے اعمال ان کو پیش کر دیں گے اور یہ بھی کہا گیا: ھٰذَا کِتٰبُنَا یَنْطِقُ عَلَیْکُمْ بِالْحَقِّ اِنَّا کُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ (الجاثیۃ: 29) ہمارا یہ نوشتہ تم پر حق بولتا ہے، ہم لکھتے رہے تھے جو تم نے کیا۔ (اس کا مطلب یہ ہے کہ) دو کتابیں پیش کی جائیں گی، تو وہ دونوں برابر ہوں گی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کیا تم عربی نہیں ہو، نسخہ (یعنی لکھنا) بھی تو کتاب ہی میں سے ہوتا ہے۔ (پھر دو کتابیں کیسے ثابت ہو گئیں؟) ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3735]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں