سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. باب النُّزُولِ بِمِنًى
باب: منیٰ میں اترنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1951
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ،عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ بِمِنًى وَنَزَّلَهُمْ مَنَازِلَهُمْ، فَقَالَ:" لِيَنْزِلْ الْمُهَاجِرُونَ هَا هُنَا، وَأَشَارَ إِلَى مَيْمَنَةِ الْقِبْلَةِ، وَ الْأَنْصَارُ هَا هُنَا، وَأَشَار إِلَى مَيْسَرَةِ الْقِبْلَةِ، ثُمَّ لِيَنْزِلِ النَّاسُ حَوْلَهُمْ".
عبدالرحمٰن بن معاذ سے روایت ہے وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں لوگوں سے خطاب کیا، اور انہیں ان کے ٹھکانوں میں اتارا، آپ نے فرمایا: ”مہاجرین یہاں اتریں اور قبلہ کے دائیں جانب اشارہ کیا، اور انصار یہاں اتریں، اور قبلے کے بائیں جانب اشارہ کیا، پھر باقی لوگ ان کے اردگرد اتریں“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1951]
عبدالرحمٰن بن معاذ رضی اللہ عنہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منٰی میں لوگوں کو خطبہ دیا اور انہیں اپنے اپنے مقامات پر اترنے کا ارشاد فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہاجرین یہاں پڑاؤ کریں۔“ اور قبلہ کی جانب دائیں طرف اشارہ فرمایا، ”اور انصار یہاں پڑاؤ کریں۔“ اور قبلہ کی بائیں طرف اشارہ فرمایا، ”اور دیگر لوگ ان کے ارد گرد اتریں۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1951]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15629)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/61) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح