🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

304. لَا تُبَاعُ أُمُّ حُرٍّ فَإِنَّهَا قَطِيعَةٌ
آزاد ماں کو بیچا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ قطعِ رحمی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3750
أخبرنا عبد الله بن جعفر بن دَرَستَويهِ الفارسي، حَدَّثَنَا يعقوب بن سفيان الفارسي، حَدَّثَنَا يحيى بن يعلى بن الحارث، حَدَّثَنَا أَبي، حَدَّثَنَا غَيْلانُ بن جامع، عن إبراهيم بن حَرْب، عن عبد الله بن بُريدة، عن أبيه قال: كنت جالسًا عند عمر بن الخطَّاب إذ سمع صائحةً، فقال: يا يَرفَأُ، انظُرْ ما هذا الصوتُ، فانطلق فنَظَر، ثم جاء، فقال: جاريةٌ من قريش تُباعُ أمُها، قال: فقال عمر: ادعُ - أو قال: عليَّ بالمهاجرين والأنصار - قال: فلم يَمْكُثْ إِلَّا ساعةً حتَّى امتلأَت الدارُ والحُجْرة، قال: فحَمِدَ الله عمرُ وأثنى عليه، ثم قال: أما بعدُ، فهل تعلمونَه كان مما جاءَ به محمدٌ ﷺ القطيعةُ؟ قالوا: لا، قال: فإنها قد أصبَحَت فيكم فاشيةً، ثم قرأ: ﴿فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطَّعُوا أَرْحَامَكُمْ﴾ [محمد: 22] ، ثم قال: وأيُّ قطيعةٍ أقطعُ من أن تُباعَ أمُّ امرِئٍ فيكم، وقد أَوسَعَ اللهُ لكم؟! قالوا: فاصنَعْ ما بَدَا لك، قال: فكتب في الآفاق أن لا تُباعَ أمُّ حرٍّ، فإنها قطيعة، وإنه لا يَحِلُّ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3708 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا کہ انہوں نے ایک چیخنے والی کی آواز سنی، تو انہوں نے فرمایا: اے یرفا! دیکھو یہ کیسی آواز ہے، وہ گئے اور دیکھ کر آئے اور بتایا: قریش کی ایک لڑکی ہے جس کی ماں کو فروخت کیا جا رہا ہے، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مہاجرین اور انصار کو میرے پاس بلاؤ، راوی کہتے ہیں: ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ گھر اور حجرہ بھر گیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: امابعد! کیا تم جانتے ہو کہ جو کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے تھے اس میں قطع رحمی بھی تھی؟ انہوں نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: لیکن یہ قطع رحمی تم میں عام ہو چکی ہے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطَّعُوا أَرْحَامَكُمْ﴾ پس کیا تم سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ اگر تم حاکم بن جاؤ تو زمین میں فساد مچاؤ گے اور اپنے رشتے ناتے توڑ ڈالو گے؟ [سورة محمد: 22] پھر فرمایا: اس سے بڑھ کر اور کیا قطع رحمی ہوگی کہ تم میں سے کسی شخص کی ماں کو فروخت کر دیا جائے جبکہ اللہ نے تمہیں وسعت عطا فرمائی ہے؟! انہوں نے کہا: آپ جو مناسب سمجھیں وہ کریں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تمام علاقوں میں یہ لکھوا دیا کہ کسی آزاد شخص کی ماں کو فروخت نہ کیا جائے کیونکہ یہ قطع رحمی ہے اور یہ حلال نہیں ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3750]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل إبراهيم بن حرب» [ترقيم الرساله 3750] [ترقيم الشركة 3729] [ترقيم العلميه 3708]

الحكم على الحديث: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں