المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
434. تَفْسِيرُ سُورَةِ الْإِخْلَاصِ
تفسیر سورہ الاخلاص
حدیث نمبر: 4031
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ وأبو جعفر محمد بن صالح (1) قالا: حدَّثنا الحسين بن الفضل، حدَّثنا محمد بن سابق، حدَّثنا أبو جعفر الرَّازي، عن الرَّبيع بن أنس، عن أبي العاليَة، عن أُبيِّ بن كعب: أنَّ المشركين قالوا: يا محمدُ، انسُبْ لنا ربَّك، فأنزل الله: ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ (1) اللَّهُ الصَّمَدُ (2) لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ (3) وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ﴾، لأنه ليس شيءٌ يُولَدُ إِلَّا سيموتُ، وليس شيءٌ يموت إلا سيُورَثُ، وإنَّ الله لا يموتُ ولا يُورَثُ، ﴿وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ﴾: لم يكن له شبيهٌ ولا عِدْلٌ، وليس كمثلِه شيءٌ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ﷽ [
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3987 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ﷽ [
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3987 - صحيح
اس سورت کے فصائل ” فضائل القرآن “ کے باب میں ذکر کئے جا چکے ہیں۔ ٭٭ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مشرکین نے کہا: اے محمد! اپنے رب کا نسب بیان کرو تو اللہ تعالیٰ نے یہ سورت نازل فرمائی: قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ اَللّٰہُ الصَّمَدُ لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ وَ لَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ” تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا، اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔“ ” الصَّمَدُ “ (آپ فرماتے ہیں ” الصمد “ وہ ہوتا ہے جس کی اولاد نہ ہو) ” لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ “ کیونکہ جو بھی پیدا ہو گا، وہ مرے گا اور جو مرے گا، اس کی وراثت بھی بٹے گی اور اللہ تعالیٰ (نہ پیدا ہوا ہے) نہ مرے گا، نہ اس کی وراثت بٹے گی۔ ” وَ لَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ “ آپ فرماتے ہیں: نہ اس سے کسی کی مشابہت ہے، نہ اس کے کوئی برابر ہے اور نہ ہی اس کی مثل کوئی چیز ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4031]