🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

67. تَسْخِيرُ سُلَيْمَانَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - الْإِنْسَ وَالْجِنَّ وَالْوُحُوشَ وَغَيْرَهَا
حضرت سلیمان علیہ السلام کے لیے انسانوں، جنوں، درندوں اور دیگر مخلوقات کو مسخر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4184
أخبرنا أبو سعيد الأحمَسي، حدثنا الحسين بن حُميد، حدثنا الحسين بن علي السُّلَمي، حدثني محمد بن حسّان، عن محمد بن جعفر بن محمد، عن أبيه، قال: أُعطيَ سليمانُ بن داود مُلكَ مَشارِقِ الأرض ومغارِبِها، فمَلَكَ سليمانُ بن داود سبعَ مئة سنة وستةَ أشهر، مَلَكَ أهلَ الدنيا كلَّهم من الجنِّ والإنسِ والشياطينِ والدوابِّ والطيرِ والسِّباع، وأُعطيَ عِلْمَ كلِّ شيءٍ ومَنْطِقَ كلِّ شيء، وفي زمانه صُنِعَت الصنائعُ المُعجِبةُ التي سمعَ بها الناس، وسُخِّرتْ له، فلم يزل يُدبِّر أمرَ اللهِ ونُورَه وحِكمتَه، حتى إذا أراد اللهُ أن يَقبضَه أوحى إليه: أنِ استودِعْ علمَ اللهِ وحِكْمتَه أخاه وولدَ داود، وكانوا أربعَ مئة وثمانين رجلًا أنبياءَ بلا رسالةٍ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4139 - هذا باطل
سیدنا جعفر بن محمد کا بیان ہے کہ سیدنا سلیمان بن داؤد علیہ السلام کو زمین کے مشارق اور مغارب کی حکومت دی گئی تھی۔ چنانچہ سلیمان بن داؤد علیہما السلام نے جنات، انسان، شیاطین، جانوروں، پرندوں اور درندوں تمام دنیا پر سات سو سال اور چھ مہینے حکومت کی۔ آپ کو ہر چیز کا علم دیا گیا تھا اور ہر چیز کی بولی سکھائی گئی تھی۔ آپ کے زمانے میں بڑی عجیب و غریب ایجادات ہوئیں، جن کے متعلق انسان نے کبھی سنا تک نہ تھا اور تمام چیزیں آپ کے زیرنگین تھیں۔ آپ اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کے نور اور حکمت کے ساتھ حکومت کی تدبیر فرماتے رہے حتیٰ کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان کی روح قبض کرنے کا ارادہ کیا تو ان کی طرف وحی فرمائی کہ وہ اپنا علم و حکمت اپنے بھائی اور داؤد علیہ السلام کے بیٹے کے سپرد کر دیں۔ چنانچہ ان میں 480 افراد ایسے ہیں جن کو رسالت نہیں ملی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4184]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4185
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن محمد بن إسحاق، عن الزُّهْري، عن الشَّعْبي، قال: أرَّخَ بنو إسحاق من مَبعَثِ موسى إلى مُلك سليمان بن داود، قال: ووَرِثَ سليمانُ داودَ، قال: أحدَثَ إليه النبوةَ وسأله أن يَهَبَ له مُلكًا لا ينبغي لأحدٍ من بعدِه، فسَخَّر له الجنَّ والإنسَ والطيرَ والريح (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4140 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
امام شعبی کہتے ہیں: سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی بعثت سے لے کر سلیمان بن داؤد علیہما السلام کی حکومت تک بنو اسحاق نے تاریخ رقم کی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ (النمل: 16) اور سلیمان داؤد کا جانشین ہوا۔ آپ فرماتے ہیں: ان کو نبوت و رسالت کے ہمراہ ایسی حکومت ملی تھی جو ان کے بعد کسی کو نہیں ملی۔ چنانچہ ان کے لئے جنات، انسان، پرندے اور ہوائیں مسخر کر دی گئی تھیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4185]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4186
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبري، حدثنا أبو عبد الله البُوشَنْجي، حدثنا أحمد بن حنبل، حدثني حجّاج، عن أبي مَعْشَر، عن محمد بن كعب، قال: بَلَغَنا أنَّ سليمان بن داود كان عسكَرُه مئة فَرْسَخٍ: خمسة وعشرون منها للإنس، وخمسة وعشرون للجِنّ، وخمسة وعشرون للوَحْش، وخمسة وعشرون للطَّير، وكان له ألفُ بيتٍ من قَواريرَ على الخَشَبِ، فيها ثلاث مئةِ صَرِيحةٍ، وسبع مئةِ سُرِّيّة، فأَمر الريحَ العاصِفَ فرفَعَتْه، فأَمر الريحَ فسارتْ به، فأوحى اللهُ إليه وهو يسير بين السماء والأرض: إني قد زِدْتُ في مُلكِكَ أنه لا يَتكلَّمُ أحدٌ من الخلائق بشيءٍ إلّا جاءت الريحُ فأخبرتْكَ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4141 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا محمد بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا سلیمان بن داؤد علیہما السلام کا لشکر ایک سو فرسخ تک پھیلا ہوتا تھا (اور ایک فرسخ آٹھ کلو میٹر کا ہوتا ہے) ان میں سے 25 فرسخ انسانوں کے لیے، 25 جنات کے لیے، 25 درندوں کے لئے اور 25 فرسخ پرندوں کے لئے تھا۔ آپ کے لکڑی پر شیشے کے ایک ہزار محل تھے۔ ان میں سے تین سو ظاہر تھے جبکہ 700 چھپے ہوئے تھے۔ پھر آپ نے ہوا کو حکم دیا تو اس نے ان کو اٹھا لیا، پھر ہوا کو حکم دیا تو وہ اس کو لے کر چل پڑی۔ ایک دفعہ آپ زمین اور آسمان کے درمیان سیر کر رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی جانب وحی فرمائی۔ میں نے آپ کی حکومت میں یہ اضافہ بھی کر دیا ہے کہ مخلوقات میں سے کوئی بھی، جو بھی بات کرے گا، ہوا اس کی خبر آپ تک پہنچا دے گی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4186]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں