🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

105. ذِكْرُ كَلِمَاتٍ تَغْفِرُ لِقَائِلِهَا .
ایسے کلمات کا بیان جن کے کہنے سے مغفرت ہو جاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4720
أخبرني علي بن عبد الرحمن بن عيسى السَّبِيعي بالكوفة، حدثنا الحسين بن الحكم الحِبَري، حدثنا الحسين بن الحسن الأشقر، حدثنا سعيد بن خُثَيم الهِلالي، عن الوليد بن يسار الهَمْداني، عن علي بن أبي طلحة، قال: حَجَجْنا فمَرَرْنا على الحسن بن عليّ بالمدينة ومعنا معاوية بن حُدَيج، فقيل للحسن: إنَّ هذا معاوية بن حُدَيج السَّبّابُ لعليٍّ، فقال: علَيَّ به، فأُتي به فقال: أنت السَّبّابُ لعليّ؟ فقال: ما فعلتُ، فقال: واللهِ إن لقيتَه وما أحسبُك تَلْقاهُ يومَ القيامة، لَتجِدُه قائمًا على حوض رسولِ الله ﷺ يَذُودُ عنه راياتِ المنافقين، بيدِه عصًا من عَوسَجٍ؛ حدَّثَنيه الصادقُ المصدوقُ ﷺ، وقد خابَ من افْتَرى (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4669 - بل منكر واه
سیدنا علی بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے حج کیا، (اس موقعہ پر) ہم سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی زیارت کے لئے مدینہ شریف بھی گئے، معاویہ بن حدیج ہمارے ہمراہ تھے، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو بتایا گیا کہ یہ معاویہ بن حدیج سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر تبرا کرنے والوں میں سے ہیں۔ آپ نے فرمایا، اس کو میرے پاس پیش کرو، چنانچہ اس کو پیش کر دیا گیا۔ آپ نے اس سے پوچھا: کیا تم سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر تبرا کرتے ہو؟ وہ مکر گیا، آپ نے فرمایا: خدا کی قسم! اگر تیری ان سے ملاقات ہو (جبکہ مجھے یہ امید نہیں ہے کہ قیامت کے دن تو ان سے مل سکے) تو تو ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض پر کھڑا پائے گا۔ ان کے ہاتھ میں ایک کانٹے دار چھڑی ہو گی جس کے ساتھ وہ منافقین کو حوض کوثر سے پیچھے ہٹا رہے ہوں گے۔ یہ بات مجھے صادق و مصدوق (نبی اکرم) صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائی ہے۔ اور بے شک نامراد رہا جس نے جھوٹ بولا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4720]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں