🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

188. ذِكْرُ مَنَاقِبِ عُمَيْرِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَخِي سَعْدٍ - قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
سیدنا عمیر بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بھائی) کے مناقب کا بیان — آپ بدر کے دن شہید ہوئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4924
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل الشَّعْراني، حدثنا جدِّي، حدثنا إبراهيم بن المنذر، حدثنا محمد بن فُليح، عن موسى بن عُقبة، عن ابن شِهَاب، قال: اختلفَ عُتبةُ وعُبيدةُ بينهما ضربتَين، كلاهما أثبتَ صاحبَه، وكَرَّ حمزةُ وعليٌّ على عُتبة فقتلاهُ واحتَمَلا صاحبَهما عُبيدة، فجاء به إلى النبي ﷺ، وقد قُطِعت رجلُه ومُخُّها يسيلُ، فلما أتوا بعُبيدة إلى رسول الله ﷺ قال: ألستُ شهيدًا يا رسولَ الله؟ قال:"بلي"، فقال عُبيدة: لو كان أبو طالب حيًّا لعَلِمَ أنَّا أحقُّ بما قال منه حيثُ يقول: ونُسلِمُه حتى نُصرَّعَ حَولَهُ … ونُذهَلَ عن أبنائِنا والحَلائلِ (1) ذكر مناقب عمير بن أبي وقاص، أخو سعدٍ قُتِل يومَ بدرٍ ﵁.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4863 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ابن شہاب فرماتے ہیں: (جنگ بدر میں) عتبہ اور سیدنا عبیدہ رضی اللہ عنہ کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے پر حملے کئے، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عتبہ کو واصل جہنم کیا، اور اپنے ساتھی سیدنا عبیدہ رضی اللہ عنہ کو اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں لے آئے۔ سیدنا عبیدہ رضی اللہ عنہ کی پنڈلی کٹ چکی تھی اور اس میں سے مواد بہہ رہا تھا، جب یہ لوگ سیدنا عبیدہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، سیدنا عبیدہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں شہید نہیں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: کیوں نہیں؟ تو سیدنا عبیدہ رضی اللہ عنہ بولے: کاش کہ ابوطالب آج زندہ ہوتے تو یہ جان لیتے کہ جو وہ اکثر کہا کرتے تھے اس کا ان سے زیادہ میں حقدار ہوں، وہ کہا کرتے تھے، اور ہم فرمانبرداری میں قائم رہیں گے یہاں تک کہ اس کے اردگرد باہم اکھاڑ پچھاڑ ہو جائے اور ہم اپنے بیوی بچوں سے غافل ہو جائیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4924]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں