🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

206. ذِكْرُ مَنَاقِبِ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ عَمْرٍو الْخَزْرَجِيِّ الْعَقَبِيِّ
سیدنا سعد بن ربیع بن عمرو خزرجی عقبوی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان — سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی شہادت اور آخری سانسوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4966
حدثني محمد بن صالح بن هانئ حَدَّثَنَا يحيى بن محمد بن يحيى الشهيد، حَدَّثَنَا بن عبد الوهاب الحَجَبي، حَدَّثَنَا حاتم بن إسماعيل، عن عبد الأعلى بن عبد الله بن أبي فَرْوة، عن قَطَن بن وَهْب، عن عُبيد بن عُمير، عن أبي ذَرّ، قال: لما فرغَ رسولُ الله ﷺ يومَ أُحدٍ مَرّ على مُصعب بن عُمير (3) مقتولًا على طريقه، فقرأ: ﴿مَنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا الله عَلَيْهِ﴾ الآية [الأحزاب: 23] (4) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ذكرُ مناقب سعد بن الرَّبيع بن عمرو الخَزْرجي العَقَبيّ أحدُ النقباء الاثني عشر، وكان كاتبًا شهد بدرًا، وقُتل يومَ أُحُد.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4905 - صحيح
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احد سے فارغ ہوئے تو سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے قریب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ہوا، سیدنا مصعب بن عمیر ایک راہ گزر میں شہید پڑے ہوئے تھے۔ ان کو دیکھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاھَدُوا اللّٰہَ عَلَیْہِ (الاحزاب: 23) مسلمانوں میں کچھ وہ مرد ہیں جنہوں نے سچا کر دیا جو عہد اللہ سے کیا تھا ۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4966]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4967
حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا محمد بن موسى البصري، حَدَّثَنَا أبو صالح عبد الرحمن بن عبد الله الطَّويل، حَدَّثَنَا مَعْن بن عيسى، عن مَخْرمة بن بُكَير، عن أبيه، عن أبي حازم (1) ، عن خارجة بن زيد بن ثابت، عن أبيه، قال: بَعثَني رسولُ الله ﷺ يوم أُحد لِطَلب سعدِ بن الرَّبيع، وقال لي:"إن رأيتَه فأقْرِهِ مني السلامَ، وقُل له: يقولُ لكَ رسولُ الله: كيف تَجِدُك؟" قال: فجعلتُ أطُوف بين القَتْلى، فأصبتُه وهو في آخر رَمَقٍ، وبه سبعون ضربةً ما بين طعْنةٍ برُمح، وضَربةٍ بسَيفٍ، ورميةٍ بسَهمٍ، فقلت له: يا سعدُ، إنَّ رسولَ الله ﷺ يقرأ عليك السلامَ، ويقول لك: خَبِّرني كيف تَجِدُك؟ قال: على رسولِ الله السلامُ وعليك السلامُ، قل له: يا رسولَ الله، أجِدُني أجدُ ريحَ الجنة، وقُل لِقومي الأنصار: لا عُذرَ لكُم عندَ الله إن يُخلَصْ إلى رسولِ الله ﷺ وفيكم شُفْرٌ يَطْرِفُ، قال: وفاضتْ نفسُه (2) ، ﵀ (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4906 - صحيح
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے دن مجھے سیدنا سعد بن الربیع رضی اللہ عنہ کو ڈھونڈنے بھیجا، اور مجھے فرمایا: اگر تم ان کو دیکھو تو میرا سلام کہنا اور ان سے کہنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تجھے فرما رہے ہیں کہ تم نے اپنے آپ کو کیسا پایا؟ سیدنا زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ان کو شہداء میں ڈھونڈنے لگ گیا، بالآخر میں نے ان کو دیکھ لیا، اس وقت وہ زندگی کی آخری سانسیں لے رہے تھے، ان پر نیزوں، تلواروں اور تیروں کے ستر زخم موجود تھے، میں نے ان سے کہا: اے سعد! تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام بھیجا ہے۔ اور فرمایا ہے کہ مجھے اپنی کیفیت بتاؤ۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اور تم پر سلامی ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہہ دینا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جنت کی خوشبو محسوس کر رہا ہوں اور میری انصار قوم سے کہہ دینا تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا چھوڑنے کا کوئی عذر نہیں ہو گا جب تک کہ تمہاری پلکیں ہل رہی ہیں۔ آپ فرماتے ہیں: اس کے بعد ان کی روح پرواز کر گئی۔ اللہ تعالیٰ ان پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4967]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں