🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

309. ذكر شهادة سلمة بن هشام
سیدنا سلمہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5173
فحدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا محمد بن عبد الله بن رُسْتَهْ، حدثنا سليمان بن داود، حدثني محمد بن عمر، قال: ثم إِنَّ سَلَمة بن هشام أفْلَتَ بعد ذلك، فلَحِقَ برسول الله ﷺ بالمدينة، وذلك بعد الخَندق، فقالت أمُّه ضُبَاعة بنت عامر بن قُرْط (2) بن سَلَمة بن قُشير بن كَعْب بن عامر بن ربيعة: اللهُمَّ ربَّ الكعبةِ المُحرَّمَهْ … أَظهِرْ على كُلِّ عدوٍّ سَلَمهْ لَه يَدانِ في الأمورِ المُبهَمَهْ … كَفٌّ بها يُعطِي وكَفٌّ مُنعِمهْ فلم يَزَل مع رسول الله ﷺ حتى قَبِض رسولُ الله ﷺ، فخرج مع المسلمين إلى الشام حين بَعَث أبو بكر الجيوشَ لجهاد الرُّوم، فقُتل سَلَمةُ شهيدًا بمَرْج الصُّفَّر في المُحرَّم سنةَ أربعَ عشرةَ في خِلافة عُمر ﵁ (1) . ذكرُ مناقب سعد بن عُبادة الخَزْرجي النَّقِيب ﵁ -
محمد بن عمر کہتے ہیں کہ پھر اس کے بعد سلمہ بن ہشام رضی اللہ عنہ (قید سے) نکل بھاگے اور مدینہ منورہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئے، یہ واقعہ غزوہ خندق کے بعد کا ہے، ان کی آمد پر ان کی والدہ ضباعہ بنت عامر بن قرط نے (خوشی میں یہ اشعار) کہے: اے اللہ! کعبہ مشرفہ کے رب، سلمہ کو ہر دشمن پر غلبہ عطا فرما، وہ مبہم اور پیچیدہ معاملات میں بڑی مہارت رکھنے والا ہے، اس کا ایک ہاتھ سخاوت کرنے والا اور دوسرا ہاتھ انعام و اکرام بانٹنے والا ہے، پھر وہ مسلسل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، پھر جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رومیوں سے جہاد کے لیے لشکر روانہ کیے تو وہ بھی مسلمانوں کے ساتھ شام چلے گئے، چنانچہ سلمہ رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں محرم سنہ 14 ہجری میں مرج الصفر کے مقام پر شہید ہوئے۔
سیدنا سعد بن عبادہ خزرجی نقیب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5173]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5173] [ترقيم الشركة 5128]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں