المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
355. ذِكْرُ مَنَاقِبِ أَبِي جَنْدَلِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا ابو جندل بن سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 5289
أخبرني أحمد بن يعقوب، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليفة بن خيّاط قال: أبو جَنْدل بن سُهيل بن عَمرو اسمه: عبد الله بن سُهيل بن عمرو بن عبد شَمْس بن نَصْر بن مالك بن حِسْل بن عامر بن لُؤي، وأم أبي جَنْدل: فاخِتة من بني نَوفَل بن عبد مَناف، شهد بدرًا وكان مع المشركين، فلما نزل ببدرٍ هربَ إلى رسول الله ﷺ، استُشهِد يومَ اليَمامَة (1) . هكذا وجدتُ وفاته في تاريخ"شَبَابٍ" وأظنه واهمًا في وقت وفاته.
خلیفہ بن خیاط کہتے ہیں کہ ابو جندل بن سہیل بن عمرو کا نام عبداللہ بن سہیل تھا، ان کی والدہ کا نام فاختہ تھا جو بنو نوفل سے تھیں، وہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے اور اس وقت مشرکین کے ساتھ تھے، لیکن جب بدر پہنچے تو وہاں سے بھاگ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آ ملے، وہ جنگِ یمامہ میں شہید ہوئے۔
امام حاکم فرماتے ہیں کہ خلیفہ بن خیاط کی تاریخ میں ان کی وفات اسی طرح درج ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ان کی وفات کے وقت کے متعلق انہیں وہم ہوا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5289]

تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5289] [ترقيم الشركة 5244]