🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

619. تَحَرُّزُ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ عَنِ الْفِتْنَةِ
فتنہ کے وقت سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کا کنارہ کش رہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5948
فحدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، حدثنا إبراهيم بن جعفر، عن أبيه، قال: مات محمدُ ابن مَسْلَمة بالمدينة سنة ستٍّ وأربعين، وهو يومئذ ابن سبع وسبعين سنةً وكان طويلًا أصلَعَ (1) .
ابراہیم بن جعفر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: محمد بن مسلمہ رضی للہ عنہ کا انتقال 46 ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوا، وفات کے وقت ان کی عمر 77 برس تھی۔ آپ دراز قد تھے اور ان کے سر کے اگلے حصے کے بال جھڑے ہوئے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5948]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5948M
قال ابن عُمر: كان محمد بن مَسلَمة يُكنى أبا عبد الرحمن أسلمَ بالمدينة على يد مُصعب بن عُمَير قبل إسلام أُسَيد بن الحُضَير وسعد بن مُعاذ، وآخَى رسولُ الله ﷺ بينَه وبين أبي عُبيدة بن الجَرّاح، وشهد بدرًا وأحُدًا، وكان فيمن ثَبَتَ يومَ أُحُد مع رسول الله ﷺ حين ولَّى الناسُ، وشَهِدَ الخندقَ والمشاهدَ مع رسول الله ﷺ، ما خلا تَبوكَ؛ فإنَّ رسول الله ﷺ خَلَّفَه بالمدينة حين خَرَج إليها، وكان فيمن قَتَل كعبَ بن الأَشرفِ (2) .
ابن عمر فرماتے ہیں: محمد بن مسلمہ کی کنیت ابوعبدالرحمن تھی، آپ سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے قبول اسلام سے پہلے مدینہ منورہ میں سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر مشرف با اسلام ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اور سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو ایک دوسرے کا بھائی بھائی بنایا۔ آپ نے جنگ بدر، جنگ خندق اور جنگ احد میں شرکت کی۔ اور جنگ احد کے دن جب دوسرے لوگ تتر بتر ہو گئے تھے، عین اس حالت میں محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ثابت قدم رہے۔ غزوہ تبوک کے علاوہ تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شرکت کی۔ غزوہ تبوک کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مدینہ کی ذمہ داری عطا فرمائی تھی۔ کعب بن اشرف کو واصل جہنم کرنے والوں میں یہ بھی شامل تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5948M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5949
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مَرُزوق البصري بمصر، حدثنا أبو داود الطَّيَالسي، حدثنا شُعبة، عن أشعثَ بن أبي الشَّعْثاء، قال: سمعتُ أبا بُرْدةَ يُحدِّث عن ثَعلبة بن ضُبَيعة، قال: سمعتُ حذيفةَ يقول: إني لأعرفُ رجلًا لا تَضُرُّه الفِتنةُ. فأَتينا المدينةَ، فإذا فُسطاطٌ مضروبٌ، وإذا محمدٌ بن مَسلَمة الأنصاري، فسألتُه، فقال: لا أستَقِرُّ بمصرٍ من أمصارِهم حتى تَنجَلِيّ هذه الفِتنةُ عن جماعة المسلمينَ (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5837 - صحيح
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اس شخص کو جانتا ہوں جس کو کوئی فتنہ نقصان نہیں دے سکتا۔ وہ سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ ہم مدینہ شریف آئے تو وہاں ان کا خیمہ (ایک الگ جگہ پر) نصب تھا اور ان میں محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: میں ان کے شہروں میں سے کسی شہر میں نہیں ٹھہروں گا حتی کہ مسلمانوں کی جماعت سے یہ فتنہ ختم ہو جائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5949]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں