🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

636. ذِكْرُ مَنَاقِبِ رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ أَخُو الْحَكَمِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -
سیدنا رافع بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، جو سیدنا حکم کے بھائی تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5984
أخبرنا الحسن بن محمد بن إسحاق المِهْرِجاني، حدثنا الحُسين بن إسحاق التُّستَري، حدثنا عبد الله بن معاوية الجُمَحي، حدثنا جَميلُ بن عُبيد الطائي، حدثنا أبو المُعلَّى، عن الحسن قال: قال الحَكَم بن عَمرو الغِفَارِي: يا طاعونُ، خُذْني إليك، فقال له رجلٌ من القوم: لِمَ تقولُ هذا؟ وقد سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول:"لا يَتَمنَّيَنَّ أحدُكم الموتَ"، قال: قد سمعتُ ما سمعتُم، ولكني أُبادِرُ سِتًّا: بَيعَ الحُكْم، وكَثْرةَ الشُّرَط، وإمارةَ الصِّبيان، وسَفْكَ الدِّماء، وقَطِيعةَ الرَّحِم، ونَشْئًا يكون في آخر الزمان يَتَّخِذون القرآنَ مَزاميرَ (1) . ذكر مناقب رافع بن عَمرو الغِفَاريّ أخو الحَكَم ﵄
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5871 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حسن فرماتے ہیں: حکم بن عمرو غفاری نے کہا: اے طاعون! تم میری جان لے لو، ایک آدمی نے ان سے کہا: آپ ایسی باتیں کیوں کر رہے ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی مصیبت سے گھبرا کر موت کی آرزو نہیں کرنی چاہیے، حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے بھی وہ فرمان سن رکھا ہے جو تم نے سنا ہے۔ لیکن میں چھ وجوہات کی بناء پر جلد بازی کر رہا ہوں۔ (1) ثالث بک رہے ہیں۔ (2) شرطیں بڑھ رہی ہیں۔ (3) بچے حکومتیں کر رہے ہیں۔ (4) خونریزیوں کی بہتات ہے۔ (5) رشتہ داریوں کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ (6) اور آخری زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے جو قرآن کو گانا باجا بنا لیں گے۔ (اس فرمان مصطفی کے مطابق وہ زمانہ آ چکا ہے) [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5984]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں