🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

663. ذِكْرُ مَنَاقِبِ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6039
حَدَّثَنَا أبو القاسم عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهَمَذان من أصلِ كتابه، حَدَّثَنَا محمد بن المغيرة السُّكّري (1) ، حَدَّثَنَا القاسم بن الحَكَم العُرَني، حَدَّثَنَا عبد الله بن عمرو بن مُرّة، حدثني محمد بن سُوقَة، عن محمد بن المُنكدِر، عن أبيه، عن النَّبِيّ ﷺ: أنه خَرَج ذاتَ ليلةٍ، وقد أخَّر صلاةَ العِشاء حتَّى ذَهَبَ من الليل هُنَيهةٌ أو ساعةٌ، والناس يَنتظِرون في المسجد، فقال:"ما تَنتَظِرون؟" فقالوا: ننتَظِرُ الصلاةَ! فقال:"أمَا (2) إنّكُم لن تَزالُوا في صلاةٍ ما انتظَرْتُموها" ثم قال:"أمَا إنها صلاةٌ لم يُصَلِّها أحدٌ ممّن كان قبلَكم من الأُمم"، ثم رفع رأسَه إلى السماء، فقال:"النجومُ أمانُ السماءِ، فإن طُمِسَت النُّجومُ أتى السماءَ ما يُوعَدُون (3) ، وأنا أمانٌ لأصحابي (4) ، فإذا قُبِضتُ أتى أصحابي ما يُوعَدُون، وأهل بيتي أمانٌ لأُمّتي، فإذا ذَهَبَ أهْلُ بيتي أتى أُمّتي ما تُوعَدُ (5) " (6) ذكرُ مناقب أبي أيوب الأنصاري ﵁ -
محمد بن منکدر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز کے لئے اتنی تاخیر سے تشریف لائے کہ رات کا ایک حصہ گزر چکا تھا اور لوگ مسجد میں آپ کی آمد کا انتظار کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تم کس چیز کا انتظار کر رہے ہو؟ لوگوں نے کہا: نماز کا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جب تک نماز کے انتظار میں ہو، گویا کہ نماز میں ہی ہو، پھر فرمایا: یہ نماز (عشاء) ایسی نماز ہے جو تم سے پہلے کسی بھی امت نے نہیں پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک آسمان کی جانب اٹھایا اور فرمایا: ستارے اہل آسمان کے لئے امان ہیں، اگر ستارے ٹوٹ گئے تو آسمان پر قیامت آئے گی، اور میں اپنے صحابہ کے لئے امان ہوں، جب میری روح قبض ہو گئی تو میرے صحابہ کے ساتھ وہ معاملات پیش آئیں گے جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔ اور میرے اہل بیت میری امت کے لئے امان ہیں، جب میرے اہل بیت اٹھ جائیں گے تو میری امت پر وہ حالات آئیں گے جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6039]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6040
أخبرني أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي بنيسابور، حَدَّثَنَا أبو عُلَاثة (1) ، حَدَّثَنَا أبي، حَدَّثَنَا ابن لَهِيعة، حَدَّثَنَا أبو الأسود، عن عُرْوة، في (2) تسميةِ أصحابِ العَقَبة الذين بايَعوا النَّبِيَّ ﷺ من بني غَنْم بن مالك بن النّجَّار: أبو أيوب، وهو خالد بن زيد بن كُليب، وفي تسمية من شهد بدرًا مع رسول الله ﷺ من بني النّجَّار بن مالك بن الخَزرج، ثم من بني غَنْم بن مالك، ثم من بني ثَعْلبة بن عوف بن غَنْم: أبو أيوب، واسمه خالد بن زيد بن كُليب بن ثعلبة (3) .
عروہ فرماتے ہیں: جن لوگوں نے لیلۃ العقبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی ان میں بنی غنم بن مالک بن نجار کی جانب سے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ تھے۔ ان کا نام خالد بن زید بن کلیب بن ثعلبہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6040]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6041
أخبرني أبو سهل بن زياد القطّان ببغداد، حدثني علي بن الحسن الأزرق، حَدَّثَنَا أحمد بن الوليد، حَدَّثَنَا الوليد بن مسلم، حَدَّثَنَا عبد الله بن لَهِيعة والليث بن سعد قالا: حَدَّثَنَا يزيد بن أبي حَبِيب، عن أبي عِمران التُّجِيبي قال: غَزَونا القُسْطَنطينيّة ومَعَنا أبو أيوب الأنصاري، فصَفَفْنا صفَّين، ما رأيت صفَّين قطُّ أطولَ منهما، ومات أبو أيوب الأنصاري في هذه الغَزَاةِ، وكان أَوصَى أن يُدفَن في أصل سُور القُسْطَنطينيّة، وأن نقضيَ دَينًا عليه، ففُعِل (4) .
ابوعمران تجیبی بیان کرتے ہیں: ہم قسطنطنیہ کی جنگ میں شریک ہوئے، ہمارے ہمراہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی تھے، ہم نے دو صفیں بنائیں، ہم نے اس سے پہلے اتنی لمبی صفیں کبھی نہیں دیکھی تھیں۔ اسی غزوہ میں سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ شہید ہوئے۔ آپ نے وصیت کی تھی کہ مجھے قسطنطنیہ کی دیوار کے ساتھ دفن کیا جائے اور ان کے ذمہ جو قرضہ جات ہیں وہ ادا کر دئیے جائیں۔ ان کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے ایسے ہی کیا گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6041]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں