🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

703. إِذَا بَلَغَ الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ أَرْبَعِينَ سَنَةً صَرَفَ اللَّهُ عَنْهُ ثَلَاثَةَ أَنْوَاعٍ مِنَ الْبَلَاءِ
جب مسلمان بندہ چالیس سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے تین قسم کی آزمائشیں دور فرما دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6135
حَدَّثَنَا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أحمد بن عبد الجبار، حَدَّثَنَا أبو معاوية، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشةَ قالت: كُفِّن رسولُ الله ﷺ في بُرْدَينِ حِبَرةٍ كانا لعبد الله بن أبي بكر، ولُفّ فيهما ثم نُزِعا عنه، فكان عبد الله بن أبي بكر قد أمسَك تلك الحُلَّة لنفسِه حتَّى يُكفَّنَ فيها إذا مات، ثم قال بعد أن أمسَكَها: ما كنتُ لأُمسِكَ لنفسي شيئًا مَنَعَ اللهُ رسولَه ﷺ أن يُكفَّنَ فيه، فتصدَّق بها عبد الله (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6022 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو، سیدنا عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کی دو یمنی چادروں میں کفن دیا گیا، اس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو لپیٹا گیا تھا پھر یہ چادریں اتار لی گئی تھیں۔ سیدنا عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما نے یہ چادریں اپنے کفن کے لئے بہت سنبھال سنبھال کر رکھی تھیں۔ پھر ایک مرتبہ فرمانے لگے: جس کپڑے میں کفن لینے سے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو روک دیا تھا، میں اس کو اپنے کفن کے لئے کیوں سنبھال کر رکھوں۔ پھر سیدنا عبداللہ نے یہ چادریں صدقہ کر دی تھیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6135]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں