🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

980. ذِكْرُ مُصْعَبِ بْنِ عُمَيْرٍ الْعَبْدَرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
حضرت فضالہ بن وہب لیثی رضی اللہ عنہ کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6782
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا عمرو ابن عون الواسطي، أخبرنا خالد بن عبد الله، عن داود بن أبي هند، عن أبي حرب بن أبي الأسود الدِّيلي، عن عبد الله بن فَضَالة اللَّيثي، عن أبيه قال: علَّمني رسولُ الله ﷺ، فكان فيما علَّمني قال:"حافِظْ على الصَّلوات الخمس"، فقلتُ: إنَّ هذه ساعاتٌ لي فيها أشغالٌ، فمُرْني بأمرٍ جامعٍ إذا أنا فعلته أجزأَ عنِّي، قال: فقال:"حافِظْ على العَصرَين"، قلتُ: وما العصرانِ؟ قال:"صلاةٌ (1) قبلَ طلوع الشمس، وصلاةٌ قبل غروبها" (2) . ذكرُ مُصعَب بن عُمير العَبْدري (3) ﵁-
عبداللہ بن فضالہ لیثی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں (وہ فرماتے ہیں کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود مجھے تعلیم دی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دی ہوئی تعلیم میں یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: نمازوں کی حفاظت کیا کر، میں نے کہا: ان اوقات میں مجھے بہت مصروفیت ہوتی ہے، اس لئے آپ مجھے کوئی ایسا جامع حکم ارشاد فرما دیں کہ میں اس پر عمل کر لوں تو میرے لئے وہی کافی ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عصرین کی حفاظت کر لیا کر، میں نے پوچھا: عصرین کون سی نمازیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورج طلوع ہونے سے پہلے کی نماز اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6782]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں