🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1108. الرَّضَاعُ فِي الْكِبَرِ كَانَ خَاصَّةً لِسَالِمٍ
بالغ عمر میں رضاعت کا حکم خاص طور پر سالم کے ساتھ مخصوص تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7075
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدَّثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: ومن نِساءِ بني عامر بن لؤي سهلةُ بنت سُهيل بن عمرو بن عبد شمس بن عبد وَدّ بن نصر بن مالك بن حِسْل، وكانت ممن هاجرت معَ زوجِها أبي حذيفةَ إلى أرض الحبشة، فولدت له بالحبشةِ محمدَ بن أبي حذيفة.
مصعب بن عبداللہ زبیری فرماتے ہیں: عامر بن لوئی کی عورتوں میں سے سہلہ بنت سہیل بن عمرو بن عبدشمس بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل ہیں، انہوں نے اپنے شوہر ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حبشہ کی جانب ہجرت کی تھی۔ حبشہ میں ان کے ہاں محمد بن ابی حذیفہ پیدا ہوئے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7075]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7076
حدَّثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدَّثنا بَحْر بن نَصْر، حدَّثنا عبد الله بن وهب، حدَّثنا الليث بن سعد، عن يحيى بن سعيد، عن عَمْرة بنت عبد الرحمن، عن سهلةَ امرأة أبي حذيفة: أنها ذَكَرت لرسولِ الله ﷺ سالمًا مولى أبي حذيفةَ ودخولَه عليها، فزعمت: أنَّ رسولَ الله ﷺ أمرَها أن تُرضِعَه، فأرضعته وهو رجلٌ بعدما شَهِدَ بدرًا (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6902 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ سیدنا سہلہ سے مروی ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ابوحذیفہ کے غلام سالم کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ ان کے پاس آتے جاتے ہیں، وہ سمجھتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کہا تھا کہ وہ سالم کو دودھ پلا دے، تو انہوں نے سالم کو دودھ پلایا تھا حالانکہ وہ (بڑی عمر کے) آدمی تھے۔ (یہ واقعہ جنگ بدر کے بعد کا ہے) [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7076]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں