المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1123. ذِكْرُ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا -
سیدہ اُمِّ خالد بنت خالد رضی اللہ عنہا کا بیان
حدیث نمبر: 7101
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدَّثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: وأمُّ رِمْثةَ، ويقال: رُمَيثة بنت عمرو بن هاشم بن عبد المطلب بن عبد مَناف، وهي أمُّ حَكيم أبي القعقاع بن حكيم، وهو من الأزد، حليفٌ لبني عبد المطلب بن عبد مَناف (1) ، أسلَمَت وبايَعَت رسولَ الله ﷺ. وعاشت بعده ورَوَت عنه.
مصعب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں: ام خالد کا نام ” امہ بنت خالد بن سعید بن العاص بن امیہ “ ہے۔ خالد بن سعید رضی اللہ عنہ سرزمین حبشہ کی جانب ہجرت کر گئے تھے، ان کے ہمراہ ان کی زوجہ ” ہمینہ بنت خلف “ بھی تھی، حبشہ میں ان کے ہاں امہ بنت خالد پیدا ہوئیں، یہ مسلسل حبشہ میں ہی رہے حتیٰ کہ دو کشتیوں والوں کے ہمراہ یہ واپس آ گئے، اس وقت ” امہ “ عاقل بالغ ہو چکی تھی، سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے ان سے شادی کی، ان کے ہاں سیدنا زبیر کے دو بیٹے عمر اور خالد پیدا ہوئے، سیدنا امہ رضی اللہ عنہا نے لمبی عمر پائی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بھی کی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7101]
حدیث نمبر: 7102
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدَّثنا محمد بن عمرو بن النَّضْر الحَرَشي، حدَّثنا يحيى بن يحيى، حدَّثنا يوسف بن يعقوب الماجِشُون، أخبرني أبي، عن عاصم بن عمر بن قَتَادة، حدثته، رُمَيثةُ، قالت: سمعتُ رسول الله ﷺ ولو أشاءُ أن أُقبِّل الخاتمَ الذي بين كتفيه مِن قُرْبي منه لفعلتُ - وهو يقول:"اهتزَّ عرشُ الرحمن"؛ يريدُ سعدَ بن معاذ يومَ تُوفِّي (1) . ذكرُ أمِّ كُلْثوم بنت عُقبة ﵂
7102 - رمیثہ (رضی اللہ عنہا) بیان کرتی ہیں کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا—اور اگر میں اپنی قربت کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان موجود مہرِ نبوت کو چومنا چاہتی تو چوم لیتی—آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: "سعد بن معاذ کی وفات پر رحمن کا عرش جھوم اٹھا"۔ (یہاں سے) ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا ذکر (شروع ہوتا ہے)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7102]