🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. مَنْ بَرَّ وَالِدَيْهِ زَادَ اللَّهُ فِي عُمُرِهِ
جس نے والدین کے ساتھ نیکی کی، اللہ اس کی عمر میں اضافہ فرما دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7443
حدثنا محمد بن صالح وإبراهيم بن عصمة، قالا: حدثنا السَّري بن خُزيمة، حدثنا سعيد بن أبي مريم حدثنا محمد بن هلال، حدثني سعد بن إسحاق كَعب بن عُجْرة، عن [أبيه] عن (3) كعب بن عُجْرة، قال: قال رسول الله ﷺ:"احْضُرُوا المنبرَ"، فحضرنا، فلمَّا ارتقى درجةً قال:"آمِين"، فلمَّا ارتقى الدرجةَ الثانية قال"آمِين"، فلمَّا ارتقى الدرجةَ الثالثة قال:"آمِين"، فلما نزل، قلنا: يا رسول الله، لقد سمعنا منكَ اليوم شيئًا ما كنَّا نسمعُه؟! قال:"إنَّ جبريلَ ﵇ عَرَضَ لي، فقال: بَعُدَ مَن أدرَكَ رمضانَ فلم يُغفَرْ له، قلتُ: آمِين، فلما رَقِيتُ الثانيةَ قال: بَعُدَ مَن ذُكِرتَ عنده فلم يُصلِّ عليك، قلتُ: آمين، فلما رَقِيتُ الثالثة قال: بَعُدَ مَن أدرك أبَويهِ الكبرُ عنده أو أحدَهما، فلم يُدخِلاه الجنَّةَ، قلتُ: آمِين" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7256 - صحيح
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: منبر کے پاس جمع ہو جاؤ، ہم لوگ جمع ہو گئے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر کی ایک سیڑھی پر چڑھے تو کہا: آمین۔ جب دوسری سیڑھی پر چڑھے تو کہا: آمین۔ اور جب تیسری سیڑھی پر چڑھے پھر کہا: آمین۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر شریف سے نیچے اترے تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے آج آپ سے ایسی بات سنی ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں سنی، (اس کی کیا وجہ ہے؟) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک جبریل امین علیہ السلام میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے کہا: اللہ کرے کہ (جنت سے) دور رہے ایسا شخص جو رمضان کا مہینہ پائے اور اپنی مغفرت نہ کروا سکے، میں نے کہا: آمین۔ جب میں دوسری سیڑھی پر چڑھا تو جبریل نے کہا: اللہ کرے کہ (وہ شخص جنت سے) دور رہے جس کے پاس آپ کا نام لیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ پڑھے، میں نے کہا: آمین۔ جب میں تیسری سیڑھی پر چڑھا تو جبریل نے کہا: اللہ کرے کہ وہ شخص (جنت سے) دور رہے جس نے اپنے ماں باپ دونوں کو یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کے عالم میں پایا اور وہ ان کو جنت میں داخل نہ کروا سکیں۔ (یعنی یہ شخص ان کی خدمت کر کے جنت کا مستحق نہ ہوا) میں نے کہا: آمین۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7443]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں