🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

19. لَا تَحِلُّ الْهِجْرَةُ بَيْنَ رَجُلَيْنِ فَوْقَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ
کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7478
حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا الربيع بن سليمان، حدّثنا أَسد بن موسى، حدّثنا سعيد بن سالم، عن ابن جُريج، عن شُرَحبيل (2) - يعني ابن مسلم - أنه سمع ابن عباس يقول: قال رسول الله ﷺ:"لا تَحِلُّ الهجرةُ فوقَ ثلاثة أيام، فإن الْتَقَيا فسلَّم أحدُهما على الآخر، فرَدَّ عليه الآخرُ السلامَ، اشتَرَكا في الأجر، وإن أبى الآخرُ أن يرُدَّ السلامَ، بَرِئَ هذا من الإثم وباءَ به الآخر"، وأحسبه قال: وإن ماتا وهما مُتهاجِرانِ، لا يَجتمِعانِ في الجنَّة" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7291 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دن سے زیادہ (کسی مسلمان کے لیے اپنے بھائی سے) قطع تعلقی کرنا حلال نہیں ہے، پس اگر وہ دونوں ملیں اور ان میں سے ایک دوسرے کو سلام کرے اور دوسرا سلام کا جواب دے دے تو دونوں اجر میں شریک ہو گئے، اور اگر دوسرا سلام کا جواب دینے سے انکار کر دے تو یہ (سلام کرنے والا) گناہ سے بری ہو گیا اور دوسرا اس (گناہ) کے بوجھ کے ساتھ لوٹا“، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اور اگر وہ دونوں اس حال میں فوت ہوئے کہ وہ ایک دوسرے سے بول چال بند کیے ہوئے تھے تو وہ جنت میں اکٹھے نہیں ہوں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7478]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، شرحبيل بن مسلم لم نجد في الرواة من اسمه هكذا غير الخولاني الشاميّ، وهذا لا تُعرف له رواية عن ابن عباس، ولا تُعرف لابن جريج رواية عنه، ووقع في "أوسط" الطبرانيّ: شرحبيل بن سعد» [ترقيم الرساله 7478] [ترقيم الشركة 7387] [ترقيم العلميه 7291]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں