المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
19. كُلُوا الْأَضَاحِيَ وَادَّخِرُوا .
قربانی کا گوشت خود بھی کھاؤ اور ذخیرہ بھی کرو
حدیث نمبر: 7758
أخبرني الأستاذ أبو الوليد وأبوبكر بن عبد الله، قالا: حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا محمد بن أبي بكر المُقدَّمي، حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حدثني أبي، حدثنا عُتْبة بن عبد الملك السَّهْمي، أنَّ زُرَارة بن كَرِيم بن الحارث بن عمرو حدَّثه، أنَّ الحارث بن عمرو حدَّثه عن النبيِّ ﷺ قال:"مَن شاءَ فَرَّعَ ومَن شاءَ لم يُفرِّعْ، ومَن شاءَ عَتَرَ ومَن شاءَ لم يَعتِرْ، وفي الغنم أُضحيَّتُها" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7567 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7567 - صحيح
حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو فرع کرنا چاہے، وہ فرع کر لے اور عتر کرنا چاہے وہ عتر کر لے۔ اور بکریوں میں ان کی قربانی کرے (زمانہ جاہلیت میں لوگ نذر مانتے تھے کہ اگر ان کا فلاں کام ہو جائے یا ان کی بکریاں فلاں تعداد تک پہنچ جائیں تو ہر دس کے بدلے میں ایک بکری ذبح کریں گے، اس کا نام وہ عتیرہ رکھتے تھے۔ ابتدائے اسلام میں یہ سلسلہ جاری تھا لیکن بعد میں اس کو منسوخ کر دیا گیا۔ خطابی کہتے ہیں: عتیرہ اس بکری کو کہتے ہیں جو زمانہ جاہلیت میں لوگ بتوں کے نام پر ذبح کیا کرتے تھے۔ اور جب کسی کے اونٹوں کی تعداد ایک سو تک پہنچ جاتی تو وہ ایک گائے بت کے نام پر ذبح کرتا اس کو ” فرع “ کہتے تھے۔ ابتدائے اسلام میں یہ جائز تھا، بعد میں اسے بھی منسوخ کر دیا گیا۔) ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7758]
حدیث نمبر: 7759
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا سعيد بن إياس الجُرَيري، عن أبي نَضْرة، عن أبي سعيد الخُدْري قال: قال رسول الله ﷺ:"يا أهلَ المدينة، لا تأكلوا لحمَ الأضاحيِّ فوقَ ثلاثةِ أيام"، فشكوا ذلك إلى النبيِّ ﷺ أن لهم عِيالًا وحَشَمًا وخَدَمًا، فقال:"كُلُوا وأَطْعِمُوا واحبِسُوا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7568 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7568 - صحيح
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے مدینہ والو! قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ مت کھایا کرو، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں فریاد کی کہ ان کے بچے، نوکر اور خدام بھی ہیں۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کھانے، پینے کے ساتھ ساتھ سنبھال کر رکھنے کی بھی اجازت دے دی۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7759]