🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. سِتٌّ يَدْخُلُ بِهَا الرَّجُلُ الْجَنَّةَ
چھ خصلتیں ایسی ہیں جن کے بدلے آدمی جنت میں داخل ہوگا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8264
وحدثني أبو بكر، أخبرنا محمد بن أيوب، أخبرنا أبو الربيع، حدثنا عمر بن علي، عن أبي حازم، عن سهل بن سعد قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن توكَّلَ لي ما بينَ لَحْيَيه وما بين رجليه توكَّلتُ له بالجنَّة" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8065 - ذا في البخاري
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو مجھے اپنے جبڑوں کے درمیان والی چیز اور اپنی ٹانگوں کے درمیان والی چیز کی ضمانت دے، میں اس کو جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8264]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8265
حدثنا علي بن عيسى الحِيرِي، حدثنا المسيّب بن زُهير البغدادي، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا إسماعيل بن جعفر، حدثنا عمرو (3) بن أبي عمرو، عن المطَّلِب بن عبد الله، عن عُبادة بن الصامت، أنَّ نبيَّ الله ﷺ قال:"اضمَنُوا لي ستًّا من أنفسِكم أضمَنْ لكم الجنَّةَ: اصدقُوا إذا حَدَّثَتُم، وأَوفُوا إِذا وَعَدتُم، وأدُّوا إِذا اؤْتُمِنتُم، واحفَظُوا فُروجَكم، وغُضُّوا أبصارَكم، وكُفُّوا أيديكم" (4) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث سعد بن سِنان عن أنس الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8066 - فيه إرسال
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مجھے اپنی طرف سے 6 چیزوں کی ضمانت دے دو، میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ ٭ بولو، تو سچ بولو۔ ٭ وعدہ کرو، تو پورا کرو۔ ٭ تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو، وہ صاحب امانت کو ادا کرو۔ ٭ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو۔ ٭ اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھو۔ ٭ اپنے ہاتھوں کو (ظلم سے) روک کر رکھو۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اور سعد بن سنان نے جو انس سے روایت کی ہے وہ اس مذکورہ حدیث کی شاہد ہے۔ (جیسا کہ درج ذیل ہے) [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8265]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں