المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
18. مَنْ كَفَرَ بِالرَّجْمِ فَقَدْ كَفَرَ بِالْقُرْآنِ
جس نے (زنا کی سزا) رجم کا انکار کیا اس نے گویا قرآن کا انکار کیا
حدیث نمبر: 8266
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا شعيب بن الليث بن سعد، حدثنا الليث، عن يزيد بن أبي حَبيب، عن سعد بن سِنان، عن أنس بن مالك، عن رسول الله ﷺ أنه قال:"تَقبَّلوا لي بستٍّ أتقبل لكم الجنَّةَ" قالوا: وما هي؟ قال:"إذا حدَّث أحدُكم فلا يَكذِبْ، وإذا وَعَدَ فلا يُخلِفْ، وإذا اؤْتُمِنَ فلا يَخُنْ، وغُضُّوا أبصاركم، وكُفُّوا أيديكم واحفَظُوا فُروجَكم" (1) .
سعد بن سنان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میرے لیے 6 چیزوں کو قبول کر لو، میں تمہارے لیے جنت کو قبول کرتا ہوں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ چھ چیزیں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٭ جب کوئی بات کرے تو جھوٹ نہ بولے۔ ٭ جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی نہ کرے۔ ٭ جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت نہ کرے۔ ٭ اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھو۔ ٭ اپنے ہاتھوں کو (ظلم سے) روک کر رکھو۔ ٭ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8266]
حدیث نمبر: 8267
حدثنا أحمد بن كامل القاضي، حدثنا محمد بن سعد العَوْفي، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا شُعبة قال. وحدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا أبو النُّعمان محمد بن الفضل، حدثنا حمّاد بن زيد؛ جميعًا عن عاصم، عن زِرّ، قال: قال لي أُبيُّ بن كعب: كأَيِّنْ تقرأُ سورةَ الأحزاب - أو كأَيِّنْ تَعُدُّ -؟ قال: قلتُ: ثلاثًا وسبعين آيةً، قال: قَطْ؟ قلت: قَطْ، قال: لقد رأيتُها وإنَّها لتَعدِلُ، البقرةَ، ولقد قرأنا فيما نقرأُ فيها: (الشَّيخُ والشَّيخةُ (2) إذا زَنَيا فارجُمُوهما البَتّةَ نَكَالًا الله، واللهُ عزيزٌ حَكِيمٌ) (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8068 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8068 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا زر فرماتے ہیں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سورہ احزاب پڑھ رہے تھے، میں نے کہا: اس کی 73 آیات ہیں، انہوں نے فرمایا: صرف؟ میں نے کہا: صرف۔ آپ نے فرمایا: میں نے دیکھا ہے، یہ سورت تو سورہ بقرہ کے برابر ہے، اور ہم اس کی آیات جو پڑھا کرتے تھے ان میں یہ بھی تھی: الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ نَكَالًا مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ” شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت جب زنا کریں تو ان دونوں کا لازمی طور پر رجم کر دو، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سزا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے “ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8267]
حدیث نمبر: 8268
أخبرنا أبو العباس القاسم بن القاسم السَّيّاري، حدثنا محمد بن موسى الباشاني، حدثنا علي بن الحسن بن شَقيق أخبرنا الحسين بن واقد، حدثنا يزيد النَّحْوي عن عِكْرمة، عن ابن عباس قال: مَن كفَرَ بالرَّجم فقد كَفَرَ بالقرآن من حيثُ لا يَحتسِبُ، قوله ﷿: ﴿يَاأَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِمَّا كُنْتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَابِ﴾ [المائدة: 15] ، فكان الرَّجم مما أَحْفَوْا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8069 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8069 - صحيح
سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جس نے رجم کا انکار کیا، اس نے لاشعوری طور پر قرآن کریم کا انکار کیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: يَاأَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِمَّا كُنْتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَابِ (المائدة: 15) ” اے کتاب والو، بے شک تمہارے پاس ہمارے یہ رسول تشریف لائے کہ تم پر ظاہر فرماتے ہیں بہت سی وہ چیزیں جو تم نے کتاب میں چھپا ڈالی تھیں “ اور رجم بھی ان چیزوں میں سے ہے جن کو وہ لوگ چھپاتے تھے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8268]
حدیث نمبر: 8269
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني الليث بن سعد، عن سعيد بن أبي هِلال، عن مروان بن عثمان، عن أبي أُمامة بن سهل بن حُنَيف، أنَّ خالته أخبرته قالت: لقد أَقرأَنا رسول الله ﷺ آية الرَّجْم: (الشَّيحُ والشَّيخة فارجُموهما البَتَّةَ بما قَضَيا من اللَّذّة) (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8070 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8070 - صحيح
ابوامامہ بن سہل بن حنیف اپنی خالہ کا بیان نقل کرتے ہیں (وہ فرماتی ہیں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں آیت رجم پڑھائی، وہ یہ تھی: الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ بِمَا قَضَيَا مِنَ اللَّذَّةِ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8269]
حدیث نمبر: 8270
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن محمد بن زياد، حدثنا محمد بن المثنَّى ومحمد بن بشّار، قالا: حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شُعبة، عن قَتَادة، عن يونس بن جُبَير، عن كَثير بن الصَّلت قال: كان ابن العاص وزيدُ بن ثابت يَكتُبانِ المصاحفَ، فمَرًا على هذه الآية فقال زيد: سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول:"الشيخُ والشيخةُ فارجُمُوهما البَتّةَ"، فقال عمرُ: لما أُنزلت أتيتُ النبيَّ ﷺ فقلتُ: أكتُبُها؟ فكأنه كَرِهَ ذلك. فقال له عمر: ألا ترى أنَّ الشيخ إذا زَنَى وقد أَحْصَنَ جُلِدَ ورُجِمَ، وإن لم يُحصَنْ جُلِدَ، وأنَّ الثيِّبَ إِذا زَنَى وقد أَحصَنَ رُجِمَ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8071 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8071 - صحيح
کثیر بن صلت فرماتے ہیں: سیدنا ابن العاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ مصاحف لکھا کرتے تھے، یہ دونوں اس آیت تک پہنچے تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ ” شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت جب زنا کریں تو ان کو لازمی رجم کر دو “ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا، میں نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا میں اس آیت کو لکھ لوں؟ مجھے یوں لگا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا یہ سوال کرنا اچھا نہیں لگا، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: تم یہ دیکھتے نہیں کہ جب بوڑھا آدمی محصن (شادی شدہ) ہو اور وہ زنا کرے تو اس کو کوڑے بھی مارے جاتے ہیں اور اسے رجم بھی کیا جائے گا، اور اگر وہ شادی شدہ نہ ہو تو اس کو صرف کوڑے مارے جائیں گے، اور نوجوان جب زنا کرے اور وہ محصن (شادی شدہ) بھی ہو تو اس کو رجم کیا جائے گا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8270]